بیوہ خاتون کو رشتے کرانے والی ویب سائٹ پر اپنے لئے ایک آدمی پسند آگیا، بات چیت شروع ہوئی تو فوراً ہی 74 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی، کیسے لوٹا گیا؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

بیوہ خاتون کو رشتے کرانے والی ویب سائٹ پر اپنے لئے ایک آدمی پسند آگیا، بات ...
بیوہ خاتون کو رشتے کرانے والی ویب سائٹ پر اپنے لئے ایک آدمی پسند آگیا، بات چیت شروع ہوئی تو فوراً ہی 74 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی، کیسے لوٹا گیا؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) یوں تو دنیا میں بڑے بڑے شاطر مجرم پائے جاتے ہیں لیکن نائیجیریا کے ایک گینگ نے دھوکہ بازی اور فراڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس گینگ کے شیطان صفت کارندے رشتے کروانے والی ویب سائٹوں پر جعلی پروفائل بنا کر رشتوں کی متلاشی خواتین کو اپنے چنگل میں پھنساتے ہیں اور ان سے بھاری رقوم لوٹ کر غائب ہو جاتے ہیں۔ بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ بیوہ خاتون اس گینگ کا تازہ ترین شکار بنی ہے، جو شریک سفر ڈھونڈنے کی کوشش میں 74 لاکھ بھارتی روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ بدقسمتی دیکھئے کہ اس بار بھی اس گینگ کا طریقہ واردات وہی تھا جو اس سے پہلے کئی خواتین کو لوٹنے کیلئے استعمال کیا جاچکا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس نے ایک ویب سائٹ پر پروفائل بنایا تو تین دن بعد اسے عمار جوشی نامی ایک شخص کی ای میل موصول ہوئی۔ اس نے بتایا کہ وہ بھارت نژاد ہے لیکن اب برطانیہ کا شہری ہے۔ خاتون نے اس کی شکل و صورت اور دیگر معلومات سے متاثر ہوکر اسے اپنا فون نمبر دے دیا اور دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی۔ عمار جوشی نے خود کو ایک روایت پسند بھارتی ظاہر کیا اور بتایا کہ شادی کیلئے اسے صرف اور صرف بھارتی دلہن درکار ہے۔ دونوں کے درمیان جلد ہی بے تکلفی ہوگئی ۔ کچھ ہی دن بعد بات شادی تک پہنچ گئی اور عمار جوشی نے شادی کی تاریخ طے کرنے کیلئے بھارت آنے کی خوشخبری سنا دی۔

وہ علاقہ جہاں صرف 50 ہزار روپے میں نوجوان دلہن خریدی جاسکتی ہے
مقررہ دن خاتون جوشی کو لینے کیلئے ائیرپورٹ پہنچی تو اسے اس کی کال موصول ہوئی۔ اس نے خود کال کرنے کی بجائے ایک خاتون سے بات کروائی جس نے اپنا تعارف دہلی ائیرپورٹ کی کسٹمز آفیسر کے طور پر کروایا اور کہا کہ عمار جوشی کے پاس مقررہ حد سے زائد امریکی ڈالر تھے لہٰذا اسے 38لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ جوشی نے کہا کہ اسے جرمانہ ادا کرنے کیلئے رقم کی ضرورت تھی جو وہ ائیرپورٹ سے باہر آکر ڈالر ایکسچینج کرواکر واپس کردے گا۔ بدقسمتی سے خاتون اتنی سادہ لوح واقع ہوئی کہ فوری طور پر دئیے گئے اکاﺅنٹ نمبر میں رقم جمع کروادی۔ اس کے بعد خاتون کو دوبارہ اس کا فون آیا۔ اب کی بار اس کا کہنا تھا کہ اس کے پاس موجود کچھ سامان کی مد میں 36 لاکھ ڈیوٹی فیس ادا کرنا ہوگی۔ بدقسمتی سے خاتون نے یہ رقم بھی اس کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کردی۔ بس اس رقم کا جمع ہونا تھا کہ اس دغا باز کا فون بند ہو گیا اور اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -