بھارتی رہنماءکی بھتیجی نے شوہر کو قتل کر دیا، گاڑی کی چابیاں گم ہونے کے باعث لاش ٹھکانے لگانے میں ناکام، پولیس نے گرفتار کر لیا

ڈیلی بائیٹس

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) موہالی پولیس نے بھائی اور اس کے دوست کی مدد سے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں بھارتی کانگریس کے رہنماءاجیت اندر سنگھ کی بھتیجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول ایکام سنگھ ڈھلوں کی اہلیہ نے رہائش گاہ پر اسے گولی مار کر قتل کیا۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
11 سالہ بچے اور 5 سالہ بچی کی ماں ملزمہ سیرت نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو سوٹ کیس میں چھپا کر بی ایم ڈبلیو گاڑی میں رکھی دی۔ سیرت اور اس کے بھائی نے لاش والے بیگ کو نہر میں پھینکنے کا منصوبہ بنایا تاہم وہ اسے عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے کیونکہ گاڑی کی چابیاں گم گئی تھیں اور وہ کار کو چلا کر نہیں لے جا سکتے تھے۔
موہالی پولیس کے ایس پی پرمندر سنگھ بھنڈال نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ سیرت ، جو قتل کی واردات کے بعد مفرور تھی، کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس نے اپنے بھائی اور اس کے دوست کی مدد سے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ مقتول ایکام کے والد جسپال سنگھ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم قتل کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔
سیرت کے علاوہ اس کی ماں جسوندر کور، بھائی وینے پرتاپ سنگھ اور ان کے دو رشتہ داروں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیرت نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کیلئے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا اور اس کا موقف ہے کہ وہ نشے میں دھت ہو کر گھر آیا تو جھگڑا ہو گیا جس کے بعد اسے قتل کر دیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کو واقعے کی اطلاع ایک رکشہ ڈرائیور نے دی جس نے بی ایم ڈبلیو کے پاس اور اس کی پچھلی سیٹ پر خون کے دھبے دیکھے، جہاں بیگ رکھا گیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور ایک مسافر کو اتارنے وہاں گیا جب اس نے دو عورتوں کو ایک بیگ اٹھاتے ہوئے دیکھا تو بہت بھاری محسوس ہو رہا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے مبینہ طور پر اس بیگ کو گاڑی میں رکھنے کیلئے رکشہ ڈرائیور کی مدد طلب کی اور جب رکشہ ڈرائیور نے بیگ کو گاڑی میں رکھوایا تو اس کے ہاتھ بھی خون سے رنگے جا چکے تھے۔ رکشہ ڈرائیور ڈر گیا اور فوراً وہاں سے چلا گیا اور قریب ترین جگہ پر کھڑی پولیس کنٹرول روم کی گاڑی میں بیٹھے اہلکاروں کو اطلاع دی۔
ملزمہ سیرت کانگریس رہنماءاجیت اندر سنگھ موفار کی بھتجی ہے، جو سردول گڑھ سے دو مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں۔