رات کو سوتے میں خاتون کے ہاتھ پر گُدگُدی، کیا چیز تھی؟ آنکھیں کھول کر دیکھا تو ایسا خوفناک انکشاف کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، اس کے بعد سے اب تک سو نہ سکی کیونکہ۔۔۔

ڈیلی بائیٹس

لندن (نیوز ڈیسک)کوئی پیار سے گدگدی کرکے آپ کو نیند سے جگائے تو یقینا آپ کا دل بہت خوش ہو گا، لیکن اگر گدگدی کرنے والا ایک خطرناک سانپ ہو تو پھر کیا ہوگا؟ امریکی ریاست ٹینسی سے تعلق رکھنے والی خاتون کرسٹین ہمفریز کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک واقعے سے آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ ایسی گدگدی انسان کا کیا حال کر سکتی ہے۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق کرسٹین کا کہنا ہے کہ ”جمعرات کے روز جب میں اپنے بیڈ پر سو رہی تھی تو اچانک ہاتھ پر گدگدی کا احساس ہوا۔ میں سمجھی کہ میری بلی شرارت کررہی ہے اور آنکھیں بند کئے لیٹی رہی۔ جب یہ گدگدی کچھ دیر تک جاری رہی تو میں نے آنکھ کھول کر دیکھا اور میری چیخ نکل گئی۔ میرے سامنے ایک کالا ناگ بیٹھا ہوا تھا۔“

مکڑیاں ، انسانوں اور وہیل مچھلیوں سے زیادہ گوشت کھاتی ہیں: سائنسدانوں کاانکشاف
کرسٹین کا کہنا ہے کہ وہ چیخیں مارتی ہوئی اپنے کمرے سے باہر دوڑیں اور فوری طور پر پولیس کو کال کی۔ کچھ ہی دیر بعد پولیس اہلکار ان کے گھر پہنچ گئے اور ان کے بیڈ روم میں موجود سانپ کو پکڑلیا۔ کرسٹین اس واقعے سے اس قدر خوفزدہ ہوئی ہیں کہ اب انہوں نے اپنے بیڈ روم میں جانا ہی چھوڑ دیا ہے۔ وہ بالائی منزل پر واقع کمرے میں سونے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن خوف کے مارے ابھی تک انہیں ٹھیک سے نیند نہیں آ رہی۔
کرسٹین کا خیال ہے کہ غالباً یہ سانپ گھر کے تہہ خانے میں نکاسی کے لئے بنائے گئے سوراخ کے ذریعے اندر آیا تھا۔ انہیں یہ خوف لاحق ہے کہ گھر میں کوئی اور سانپ بھی موجود ہو سکتا ہے۔ اگرچہ ایمرجنسی اہلکاروں نے گھر کا تفصیلی معائنہ کر کے انہیں تسلی دلائی ہے، مگر وہ جب بھی گدگدی کا تصور کرتی ہیں تو کانپ اٹھتی ہیں اور باوجود کوشش کے اس خوف کو دل سے نہیں نکال پا رہیں۔