سائنسدانوں نے خوبصورت مرد یا خاتون سے شادی کرنے کا انتہائی شرمناک نقصان بتادیا، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کردیا جس کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوخواتین ہمیشہ خوبصورت اور سلم سمارٹ جیون ساتھی کے آرزو مند ہوتے ہیں ، لیکن امریکی ماہرین نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کرنہ صرف خوبصورت شریک حیات کے خواہش مند پریشان ہوں گے بلکہ خود خوبصورت لوگ بھی اپنی خوبصورتی پر نازاں ہونے کی بجائے افسردہ ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”دوسروں کی نسبت خوبصورت افراد کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ حسین اور سلم سمارٹ لوگوں کی ازدواجی زندگی خوشگوار نہیں ہوتی اور ان کا رشتہ جلد ٹوٹ جانے کا بھی امکان زیادہ ہوتا ہے۔“
ماہرین نے تحقیق میں مردوخواتین کو مخالف صنف کے افراد کی تصاویر دکھا کر ان میں سے دلکش اور خوبصورت ترین افراد منتخب کرنے کو کہا۔ پھر ان خوبصورت قرار دیئے گئے لوگوں کے ازدواجی تعلقات کا جائزہ لیا، جس میں انکشاف ہوا کہ ان کا ازدواجی تعلق بہت ناخوشگوار اور قلیل مدتی ہوتا ہے۔ ان کی شادیاں جلد ٹوٹ جانے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ دوسری طرف جن افراد کو لوگوں نے زیادہ پسند نہیں کیا تھا ان کی ازدواجی زندگیاں مستحکم اور طویل تھیں اور ان میں طلاق کی شرح بہت کم تھی۔

اپنی ویڈیوز دکھا کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والی خاتون کو عدالت نے سخت سزا دے دی ,ویڈیوز میں ایسا کیا تھا، جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
ماہرین نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”خوبصورت مردوخواتین جنس مخالف کے افراد کی توجہ بہت زیادہ اپنی طرف مبذول ہوتی ہے۔ لوگ ان کی طرف نہ دیکھنا چاہیں تب بھی وہ گریز نہیں کر پاتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ بھی دوسروں کی طرف راغب ہو جاتے ہیں اور بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ہالی ووڈ میں طلاقوں کی بلند شرح کی سب سے بڑی وجہ ان شخصیات کا خوبصورت اور دلکش ہونا ہی ہے۔“