’میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اپنی بیوی کا اور۔۔۔‘ مین آف دی میچ کا ایوارڈ لیتے ہوئے کھلاڑی کے منہ سے ایسا جملہ نکل گیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا، اب کبھی گھر نہ جاسکے گا کیونکہ۔۔۔

ڈیلی بائیٹس

کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک)فٹ بال میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر گھانا کے ایک کھلاڑی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جب وہ ایوارڈ لینے آیا تو اس کے منہ سے بے ساختہ ایسا جملہ نکل گیا کہ شاید اب کبھی اپنے گھر نہ جا سکے۔ ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق محمد انس نامی اس کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں اجیکس کیپ ٹاﺅن ٹیم کے خلاف 2گول کیے اور فری سٹیٹ سٹارز کو فتح سے ہمکنار کیا جس پر اسے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایوارڈ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی زبان سے نکل گیا کہ میں ”یہ جیت اپنی اہلیہ اور ’گرل فرینڈ‘ کے نام کرتا ہوں۔“

’اس نازک آپریشن کے بعد میں ہوس کی پجارن بن گئی ہوں اور اب۔۔۔‘ ادھیر عمر خاتون کی کہانی جسے پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
رپورٹ کے مطابق جلد ہی انس کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انہوں نے معاملہ سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ”میں اپنی اہلیہ سے معذرت کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ میں انہیں انتہائی محبت کرتا ہوں۔تم نے ہمیشہ میری بہت مدد کی۔“ محمد انس کی اس غلطی پر اس کے ساتھی کھلاڑیوں نے بھی دلچسپ تبصرے کئے۔ ایک کھلاڑی گیون زونڈی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’انس نے دو گول دو خواتین کے نام کیے۔‘ ریپاگوریہپز نے لکھا کہ ’محمد انس نے مخالف ٹیم کو دو گول کرنے کے ساتھ ساتھ ایک گول اپنے آپ کو بھی کر لیا ہے۔‘