تمام دوستوں کو شادیاں کرتے اور ہنی مون پر جاتے دیکھ کر دونوجوان دوستوں نے مل کر ایک دوسرے کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

تمام دوستوں کو شادیاں کرتے اور ہنی مون پر جاتے دیکھ کر دونوجوان دوستوں نے مل ...
تمام دوستوں کو شادیاں کرتے اور ہنی مون پر جاتے دیکھ کر دونوجوان دوستوں نے مل کر ایک دوسرے کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) جب آپ کے دوست ایک ایک کرکے شادی شدہ ہوتے چلے جائیں اور آپ حسرت کے ساتھ انہیں ہنی مون کے لئے روانہ ہوتے دیکھتے رہیں، تو ایسے میں کچھ احساس محرومی اور پریشانی پیدا ہونا لازمی ہے۔ اکثر لوگ تو اس صورتحال میں جی ہی جی میں کڑھتے رہتے ہیں لیکن تنہا زندگی گزارنے والے دو نوجوانوں نے اس پریشانی کا ایساحل نکالا کہ ہر کوئی انہیں دیکھتا ہی رہ گیا ہے۔ یہ دونوں آپس میں ہی ’ہنی مون‘ منانے کے لئے تھائی لینڈ پہنچ گئے ہیں، اور خوبصورت مقامات کی سیاحت کی تصاویر انٹرنیٹ پر تسلسل کے ساتھ پوسٹ کررہے ہیں۔

روس میں خواتین گلی گلی اپنی عزتیں نیلام کرنے لگیں، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی
نوجوانوں نے اپنے اس سفر کو ’ہومی مون‘ کا نام دیا ہے، کیونکہ اسے ’ہنی مون‘ کہنے پر روایت پسند لوگ برہم ہو سکتے ہیں۔ اور آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل ایک خاتون نے اپنے ہنی مون کے دوران دنیا بھر میں بنائی گئی خوبصورت تصاویر پوسٹ کرکے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاکردیا تھا۔ ان تصاویر میں وہ ہر جگہ اپنے خاوند کا ہاتھ پکڑے اسے دنیا بھر میں گھماتی نظر آتی ہے۔ تھائی لینڈ میں ’ہومی مون‘ منانے کے لئے جانے والے نوجوانوں نے بھی یہی انداز اختیار کیا ہے۔ ان کی ہر تصویر میں ایک نوجوان دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سیر کرواتا نظر آتا ہے۔ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہو چکی ہیں اور ہر کوئی ان پر اظہار خیال کرتا نظر آتا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -