قطر میں فٹبال ورلڈ کپ،ایسے شاہکار کی تعمیر کا منصوبہ کہ کسی کو یقین نہ آئے

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ،ایسے شاہکار کی تعمیر کا منصوبہ کہ کسی کو یقین نہ آئے
قطر میں فٹبال ورلڈ کپ،ایسے شاہکار کی تعمیر کا منصوبہ کہ کسی کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(نیوز ڈیسک) قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022ءکی تیایاں زور و شور سے جاری ہیں اور اب اس سلسلے میں ایک اور ناقابل یقین منصوبے کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:میچ کے دوران اس خاتون تماشائی نے کیمرہ دیکھ کر ایسی حرکت کی کہ جان کر آپ ہنسی روک نہ پائیں گے
 عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس وقت ورلڈ کپ کیلئے پانی کی تہہ میں ’براڈ کاسٹ سینٹر ‘ کی تعمیر پر غور ہورہا ہے۔ ’ریف ورلڈز‘ نامی امریکی کمپنی کے سربراہ نے عرب اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فرم اس سنٹر کی ڈیزائننگ میں مصروف ہے۔ ان کے مطابق اس سنٹر کو ایک بہت بڑے پتھر کو تراش کر بنایا جائے گا۔ اس پر قریباً 3کروڑ ڈالر(3ارب پاکستانی روپے) لاگت آئے گی اور اسے مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے سپانسر کیا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اگلے دو ماہ کے دوران متوقع ہے۔ کمپنی کے سربراہ کے مطابق ’براڈ کاسٹ سنٹر‘ کے اس غیر معمولی ڈیزائن میں میڈیا کمپنیز نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -