دنیا کی سب سے لمبی عمارت کس ملک میں تعمیر کی جارہی ہے؟ ایسے ملک کا نام سامنے آگیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، جواب آپ کے اندازے بھی غلط ثابت کردے گا

دنیا کی سب سے لمبی عمارت کس ملک میں تعمیر کی جارہی ہے؟ ایسے ملک کا نام سامنے ...
دنیا کی سب سے لمبی عمارت کس ملک میں تعمیر کی جارہی ہے؟ ایسے ملک کا نام سامنے آگیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، جواب آپ کے اندازے بھی غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (نیوز ڈیسک) دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ تقریباً پونے تین ہزار فٹ کی بلندی کے ساتھ ایک حیرت انگیز عجوبہ سمجھا جاتا ہے، لیکن اب ایک اور ملک نے اتنی بلند عمارت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے کہ جس کے سامنے برج خلیفہ بھی چھوٹا پڑجائے گا۔ اگرچہ برج خلیفہ سے بلند تر عمارت کی تعمیر ہی خاصی حیران کن بات ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ عمارت ایک ایسے ملک میں تعمیر کی جائے گی کہ جس کی معیشت اور سیاست اس قدر لڑکھڑارہی ہے کہ اس کے لئے اپنے قدموں پر کھڑا ہونا بھی ممکن نہیں ہوپارہا۔

مزید جانئے: دنیا کا واحد اخبار جو آج بھی پورا ہاتھ سے لکھا جاتا ہے، یہ اردو اخبار کہاں سے شائع ہوتا ہے؟ آپ بھی جانئے
اخبار ’دی میٹرو‘ کے مطابق برج خلیفہ کا ریکارڈ توڑنے کا ارادہ کسی اور ملک نے نہیں بلکہ عراق نے کیا ہے، جو 3,162 فٹ بلند عمارت تعمیر کرے گا۔ یہ عمارت جنوبی عراق کے شہر بصرا میں تعمیر کی جائے گی جو گزشتہ سالوں کے دوران دہشت گردی و ہنگاموں سے نسبتاً محفوظ رہا ہے اور تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔
ماہر تعمیرات مارکوس ڈی اینڈرس کا کہنا ہے کہ نئی عمارت کو ”برائیڈ ٹاور(Bride Tower)“کا نام دیا جائے گا ۔ یہ عمارت ایک عمودی شہر ہوگی، جس میں بجلی کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ اس میں حرارت اور بجلی کی تمام تر ضروریات شمسی توانائی کے ذریعے پوری کی جائیں گی۔ عراقی ماہرین تعمیرات کا کہنا ہے کہ ان کی عمارت اس قدر بلند ہو گی کہ اس کا ریکارڈ توڑنے کا خواب دیکھنا بھی مشکل ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -