انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والے ہوشیار! آپ کے فیس بک اکاﺅنٹ کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آپ کے نام سمیت منظرعام پر آنے والی ہیں کیونکہ۔۔۔

انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والے ہوشیار! آپ کے فیس بک اکاﺅنٹ کی وجہ سے تمام تر ...
انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والے ہوشیار! آپ کے فیس بک اکاﺅنٹ کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آپ کے نام سمیت منظرعام پر آنے والی ہیں کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والوں کو اول تو شرم و حیاءاور اخلاقیات کے تقاضوں کے تحت ہی اس بدعادت کو ترک کردینا چاہیے لیکن اگر وہ اخلاقیات کی طرف سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں تو بھی انہیں اس وارننگ کے بعد اس شرمناک عادت سے توبہ کرلینی چاہیے جس میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کے فیس بک اکاﺅنٹ ان کی انٹرنیٹ پر فحش بینی کی تمام ہسٹری کو عام کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

وہ عرب ملک جہاں غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملا کرے گا
اخبار ”دی مرر“ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر بریٹ تھامس کا کہنا ہے کہ کچھ نوعمر ہیکر ایسی جعلی ویب سائٹیں بنانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں کہ جو فیس بک صارفین کی انٹرنیٹ پر فحش ہسٹری کو جمع کرنے اور اسے شائع کرنے کا کام کریں گی۔ اس ہیکنگ سکیم کے زریعے یہ ممکن ہوجائے گا کہ جب بھی کسی کا فیس بک نیم انٹرنیٹ پر داخل کیا جائے گا تو اس کی فحش ویب سائٹوں کی تمام ہسٹری سامنے آجائے گی، چاہے اس صارف نے جتنے بھی سیکیورٹی اقدامات کررکھے ہوں یا فحش مواد دیکھتے ہوئے براﺅزر کا incognito mode بھی استعمال کیا ہو۔

باپ بننے کے خواہشمند مردوں کو کس طرح کا زیر جامہ استعمال کرنا چاہئے؟ سائنسدانوں نے انتہائی مفید مشورہ دیدیا
بریٹ تھامس نے خبردار کیا ہے کہ سال 2015ءکے دوران جو بھی انٹرنیٹ پر فحش ویب سائٹوں کو وزٹ کر رہا ہے اسے اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ اس کی فحش ہسٹری کسی بھی وقت دنیا کے سامنے آسکتی ہے۔ اس مسئلے کا حل اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ فوری طور پر ایسے مواد کو دیکھنے سے توبہ کی جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -