لڑکیاں زیادہ نمبر کیوں لیتی ہیں؟سائنسی تحقیق میں جواب مل گیا
اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کیا لڑکیاں تعلیمی میدان میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں اور اگر ایسا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟کینیڈا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق نے ان دونوں سوالوں کے جوابات ڈھونڈ لئے ہیں۔ یونیورسٹی آف برنوسک کی تحقیق میں 30 مختلف ممالک کے 10 لاکھ سے زائد معلوم ہوا کہ لڑکیاں تقریباً سب ممالک میں ہی لڑکوں سے آگے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنس اور ریاضی جیسے مضامین میں بھی ان کی مجموعی کارکردگی لڑکوں سے بہتر ہے۔
اس کی وجہ کیا ہے؟ پروفیسر ڈینیئل اور سوزن وویئر کی تحقیق میں کیا گیا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لڑکیاں اپنی ذات کو نظم و ضبط کا پابند رکھنے میں لڑکوں سے نمایاں طور پر بہتر ہوتی ہیں۔ ننھے بچوں کے کلاس رومز کے مطالبہ سے معلوم ہوا کہ جب طلباءکو بتایا جاتا ہے کہ وہ سوال پوچھنے سے پہلے ہاتھ کھڑا کریں۔ جواب دینے سے پہلے اجاز ت لیں، توجہ سے کام کریں، شور نہ کریں اور دیگر ایسی ہدایات پر لڑکیاں کہیں بہتر عمل کرتی ہیں جبکہ لڑکے انہیں نظر انداز کرتے ہیں۔ یہی نظم و ضبط بچپن سے ہی لڑکیوں کی بہتر تعلیم کی وجہ بنتا ہے۔ بڑی جماعتوں میں پہنچنے پر بھی وہ گھر پہنچ کر جلدی ہوم ورک شروع کرتی ہیں، اس پر زیادہ وقت صرف کرتی ہیں، ٹی وی پر پڑھائی کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ لڑکوں میں آوارہ گردی، وقت ضائع کرنا اور ٹی وی اور فلموں میں مگن رہنے کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی مجموعی تعلیمی کارکردگی لڑکیوں سے کم ہے۔