بے گھر آدمی جو خوبصورت خواتین کے سہارے زندہ ہے
نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک جیسے جدید ترین اور ترقی یافتہ شہر کی سڑکوں پر بھی بے گھر لوگوں کی کمی نہیں لیکن ان مین سے ایک بے گھر شخص بہت سے گھر والوں سے بھی زیادہ خوش قسمت ہے۔ چھبیس سالہ جوکا کہنا ہے کہ اسے ہر رات کوئی نئی خاتون اپنے گھر لے جاتی ہے اور اسے اچھا کھانا، سونے کیلئے صاف ستھری جگہ اور دیگر آرام و آسائش بھی میسر آجاتی ہے۔ اس شخص کی اس منفرد کامیابی کا راز کیا ہے؟
جو نے بتایا کہ وہ بے گھر اور بے روزگار ضرور ہے لیکن وہ ہمیشہ اپنا لباس اور وضع قطع کا خیال رکھتا ہے۔ اس نے چار بہترین لباس رکھے ہوئے ہیں اور اگرچہ وہ سارا دن بھیک مانگ کر تقریباً 150 ڈالر (تقریباً 15000 روپے) روزانہ جمع کرتا ہے لیکن وہ شام کے وقت اچھا لباس پہن کر اور بال بنا کر نکلتا ہے اور سڑک پر اسے کوئی نہ کوئی رحمدل خاتون مل جاتی ہے جو اسے ایک نفیس شخص سمجھ کر گھر لے جاتی ہے۔ وہ ایک طویل عرصے سے ایسے ہی زندگی گزاررہا ہے اور کبھی کبھار دیگر بے گھر لوگوں کی مدد بھی کرتا ہے۔