ناراض حسینہ نے محبوب کی وہ شرمناک تصویر اس کی بیوی کو بھیج دی کہ جان کرآپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

ناراض حسینہ نے محبوب کی وہ شرمناک تصویر اس کی بیوی کو بھیج دی کہ جان کرآپ بھی ...
ناراض حسینہ نے محبوب کی وہ شرمناک تصویر اس کی بیوی کو بھیج دی کہ جان کرآپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) بے وفا محبوب سے بدلہ لینے کے لئے لوگ طرح طرح کی تدابیر کرتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک معمر خاتون نے بے وفائی کرنے والے شخص کو مزہ چکھانے کے لئے ایسا کام کر ڈالا کہ جس نے بھی سنا شرما کر رہ گیا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ جنیس مینز فیلڈ اور اس کے سابقہ محبوب کی ملاقات فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں کے مشاغل اور دلچسپیاں ایک جیسی تھیں جس کی وجہ سے جلد ہی ان میں دوستی ہوگئی۔ ان کے درمیان دوستی کا تعلق قربت کے تعلق میں بدل گیا اور تین ماہ تک یہ سلسلہ جاری رہا، لیکن پھر ایک دن اچانک جنیس کو اس کے محبوب نے بتایا کہ وہ شادی کرچکا ہے اور اسے الوداع کہہ کر غائب ہو گیا۔

’میری بیگم مجھ سے بے وفائی کررہی تھی، ایسی صورتحال میں رنگے ہاتھوں پکڑنے کا ایک یہی طریقہ ہے‘
بڑی بی کا دل اس حرکت سے بہت دکھا اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس دھوکہ باز شخص کو ایسا مزہ چکھائیں گی کہ وہ ساری عمر یاد رکھے گا۔ پھر انہوں نے اپنے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے بے وفا محبوب کی ایسی تصاویر اس کی بیوی کو ڈاک کے ذریعے بھیج دیں کہ جن پر نظر ڈالتے ہی بیچاری کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق جنیس نے اپنے سابقہ محبوب کے جسم کے خاص حصے کی برہنہ تصاویر بنارکھی تھیں اور اس نے ایسی چھ تصاویر اس کے گھر کے پتے پر ارسال کردی تھیں۔ بے وفائی کرنے والے شخص کے گھر پر اس کی برہنہ تصاویر موصول ہوئیں تو اس کی بیوی نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بے چارہ گھر سے خوب ذلیل و رسوا ہونے کے بعد تصاویر لے کر پولیس کے پاس چلا گیا تاکہ جنیس کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

حاملہ خاتون نے دنیا کے شرمناک ترین طریقے سے بچے کو جنم دینے کا اعلان کردیا، پوری دنیا کو توبہ پر مجبور کردیا
پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ تصاویر واقعی جنیس نے ہی بھیجی تھیں، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے سابقہ محبوب کی برہنہ تصاویر اس کی اہلیہ کو کیوں بھیجی تھیں تو ان کا کہنا تھا، ”تین ماہ تک وہ پاگلوں کی طرح میرے پیچھے لگا رہا اور کہتا تھا کہ میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ وہ مجھے بہت آگے تک لے گیا اور پھر یہ کہہ کر مجھ پر بم گرادیا کہ وہ کسی اور خاتون سے شادی کرچکا تھا۔“ جنیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اس بے وفا شخص کی اہلیہ کو اس کی برہنہ تصاویر اس لئے بھیجیں تاکہ اسے معلوم ہوجائے کہ یہ شخص اعتبار کے قابل نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -