کیا آپ کو معلوم ہے سبز اور کالی چائے میں کیا فرق ہوتاہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے سبز اور کالی چائے میں کیا فرق ہوتاہے؟
کیا آپ کو معلوم ہے سبز اور کالی چائے میں کیا فرق ہوتاہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے سبز اور سیاہ چائے تو اکثر پی ہوگی لیکن کیا آپ ان میں فرق جانتے ہیں؟اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ سبز اور سیاہ چائے کا پودا مختلف ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔
یہ دونوں چائے اصل میں ایک پودے camellia sinensisسے حاصل کی جاتی ہیں جو 30فٹ تک لمبا ہسکتا ہے اس کی لمبائی تین سے چھ فٹ تک رکھی جاتی ہے تاکہ پتے چننے میں آسانی رہے۔یہ اس درخت کے پتے ہی ہوتے ہیں جن سے سبز اور سیاہ چائے بنائی جاتی ہے۔صرف انہیں پروسیس کرنے میں فرق کی وجہ سے چائے کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:وہ درخت جن کو ایٹم بم بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے
جیسے ہی درخت سے پتے اتارے جاتے ہیں ویسے ہی اگر ان کو پراسیس کرکے حرارت دے دی جائے تو یہ سبز چائے بن جاتی ہے۔عمومی طور پر حرارت بھاپ کے ذریعے دی جاتی ہے جس سے پتے جلد نہیں ہوتے اور چائے کا رنگ سبز ہوجاتا ہے۔لیکن سیاہ چائے کے لئے ان پتوں کو کھلی فضاءمیں چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ پتے سیاہ ہوجائیں۔عمومی طور پر پتوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے تا کہ وہ ٹوٹنے کے ساتھ خود بخود سیاہ ہوجائیں۔یہ ایسا ہی ہے جیسے سیب کو کاٹ کر رکھا جائے تو وہ خود ہی سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔اس کے بعد ان پتوں کو سورج یا کسی مشین کی مدد سے سوکھا لیا جاتا ہے اوریوں سیاہ چائے تیار ہوجاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -