شہری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا، لیکن ہسپتال پہنچا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، زخمی حالت میں ہی بھاگنے کی کوشش کرنے لگا کیونکہ۔۔۔ آخر ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

شہری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا، لیکن ہسپتال ...
شہری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا، لیکن ہسپتال پہنچا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، زخمی حالت میں ہی بھاگنے کی کوشش کرنے لگا کیونکہ۔۔۔ آخر ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) کار حادثے میں زخمی ہونے والے ایک صاحب سوچ رہے تھے کہ ان کے ساتھ اس سے برا کیا ہوسکتا ہے لیکن ہسپتال پہنچنے پر پتہ چلا کہ اصل مصیبت تو ابھی باقی تھی، جو کار حادثے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔ جب اس شخص کو ہسپتال لے جایا گیا تو اس کی شریک حیات اور خفیہ محبوبہ دونوں ہی اس کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ چکی تھیں۔ اس دلچسپ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی شخص کے پاس کھڑی دو خواتین ایک دوسری پر چلا رہی ہیں جبکہ نرسیں اور ڈاکٹر حیرت سے اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔ دونوں خواتین سخت مشتعل تھیں اور بالآخر ان کا جھگڑا اس قدر شدت اختیار کرگیا کہ پولیس کو بلوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسی دوران نرسوں کو زخمی کی فکر پڑگئی جس کے دل کی دھڑکن جھگڑے کی وجہ سے قابو سے باہر ہورہی تھی۔

پولیس کو فون کال، خاتون کے گھر گئے تو وہ باتھ روم میں پھنسی ہوئی ایسی حالت میں دریافت کہ دیکھ کر پولیس والوں کے منہ بھی حیرت کے مارے کھلے کے کھلے رہ گئے، کیا کررہی تھی؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرنے والی انٹرنیٹ صارف مس ایلس نے لکھا ”یہ صاحب ایک حادثے کا شکار ہوئے اور پھر ان کی شریک حیات اور گرل فرینڈ دونوں عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئیں، یہ ایک اور حادثہ ہوگیا۔“ اس ویڈیو کو تقریباً ایک لاکھ بار لائیک کیا جاچکا ہے جبکہ 60ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا جاچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -