”عمران خان بلے کیساتھ گیند روکنے کی کوشش کرتے رہے اور وزیر اعظم نے گول کردیا “،پاناما فیصلے کے بعد مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

ڈیلی بائیٹس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم کی صاحبزادی مریم نواز جہاں پاناما کیس کے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کررہی ہیں وہی وہ نوازشریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہی ہیں ۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پاناما کیس کے لئے سپریم کورٹ میں شواہد اور ثبوت پیش کرنے پر عمران خا ن کو ایک بار پھر اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”عمران خان بلے کیساتھ گیند روکنے کی کوشش کرتے رہے اور وزیرا عظم نے گول کر دیا “۔

قومی کرکٹر احمد شہزاد کیلئے خوشی کی خبر آگئی 

ایک خاکہ بھی شیئر کیا ہے جو انہی الفاظ کی ترجمانی کر رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کھلاڑی بیٹ تھامے اور پیڈ باندھے گول پوسٹ کے سامنے کھڑا ہے جبکہ دوسری جانب موجود کھلاڑی ہاکی کی مدد سے گیند کو نیٹ میں پھینک دیتا ہے ۔

تصویر بھی دیکھیں۔