آپ کو یہ دنیا کی سب سے بھاری بھرکم خاتون تو یاد ہو گی ،آج کل یہ کیسی دکھتی ہے ؟دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ڈیلی بائیٹس

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی سب سے بھاری بھرکم خاتون آخر کار انتہائی پیچیدہ سرجری کے بعد اب اپنے بیڈ پر پہلی بار بیٹھی دکھائی دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مصری لڑکی ایمان احمد جو کہ سرجر کی غرض سے خصوصی طیارے کے ذریعے فروری میں بھارت آئیں تھیں جہاں ماہرڈاکٹروں نے سرجری کے بعد ان کا آدھا وزن کم کر دیا ہے جس کے بعد وہ اپنے بیڈ پر پہلی مرتبہ وزن کم کرنے کے بعد بیٹھی دکھائی دی ہیں ۔ایمان جب بھارت آئی تھیں تو ان کا وزن 1092پاونڈ تھا جو کہ اب کم ہو کر آدھا رہ گیاہے ۔37سالہ ایمان وزن کم کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی بیڈ پر بیٹھی انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں اور وہ میوزک سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں ۔
ڈاکٹرز کا کہناہے کہ وہ پہلے سے بہت زیادہ کمزور ہو چکی ہے اور بہت خوش نظر آ رہی ہے ،آخر کار وہ ویل چیئر پر بیٹھنے میں بھی کامیاب ہوگئیں جو کہ تین ماہ قبل بالکل بھی ممکن نظر نہیں آ رہا تھا ۔ڈاکٹرز کا کہناہے کہ وہ انتظا ر کر ہے ہیں کہ ان کا وزن مزید کم ہو جائے تاکہ ان کا سٹی سکین کیا جا سکے اور معلوم کیا جاسکے کہ ان کی دائیں سائڈ کس وجہ سے معذور ہے ۔اس کے بعد ہی اس کا اعلاج کیا جا سکے گا ۔