دکان پر مساج والی کرسی پر بیٹھے شخص کی آنکھ لگ گئی، جب سوکر اُٹھا تو اردگرد ایسا منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی اور پھر۔۔۔

دکان پر مساج والی کرسی پر بیٹھے شخص کی آنکھ لگ گئی، جب سوکر اُٹھا تو اردگرد ...
دکان پر مساج والی کرسی پر بیٹھے شخص کی آنکھ لگ گئی، جب سوکر اُٹھا تو اردگرد ایسا منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی اور پھر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان کے ایک شاپنگ سٹور میں مساج والی کرسی کا لطف لیتے ہوئے ایک کسٹمر کو اتنی راحت ملی کہ وہیں سوگیا، لیکن شاید شاپنگ سٹور کے ملازمین بھی غنودگی میں تھے کہ اسے مساج چیئر میں سوتا چھوڑ کر شاپنگ سٹور کو تالے لگا کر گھروں کو چلے گئے۔ مساج چیئرمیں خواب خرگوش کے مزے لینے والے کسٹمر کی جب آنکھ کھلی تو دیکھا کہ اردگرد کوئی بھی نہیں تھا ، مگر جب زرا غور سے دیکھا تو پتہ چلا کہ دروازوں پر تالے پڑے تھے۔ یہ صورتحال دیکھ کر لاپرواہ کسٹمر کو شدید پریشانی نے گھیرلیا، مگر اس کی خوش قسمتی تھی کہ موبائل فون اس کے پاس تھا۔

’تمام خواتین کو پکڑو اور اُن کے ساتھ یہ کام کردو‘ روس کے معروف ترین مفتی نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا
ا خبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پریشان حال کسٹمر نے ایک ٹویٹ کی، جس میں لکھا، ”ارے بھائی، مجھے تو دکان والے اندر بند کرکے چلے گئے ہیں۔“ اس ٹویٹ سے اس کے دوست احباب کو اس کی مصیبت کا علم ہوا اور اس کی مدد کے لئے کوششیں شروع ہوگئیں۔ بالآخر پولیس بھی شاپنگ سٹور کے سامنے جاپہنچی اور سٹور منیجر کو بھی بلوایا گیا۔ سٹور منیجر کی آمد کے بعد تالے کھولے گئے اور اندر پھنسے ہوئے کسٹمر کو باہر نکالا گیا۔ سٹور منیجر نے اس بات پر معذرت کی کہ ملازمین نے کسٹمر کو مساج چیئر میں سوتا ہوا چھوڑ کر تالے لگادئیے تھے، تاہم کسٹمر سے بھی درخواست کی کہ وہ آئندہ کسی شاپنگ سٹور میں سونے سے گریز کرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -