خنزیر کا گوشت کھانے اور ہیپاٹائٹس میں انتہائی گہرا تعلق سامنے آگیا، جان کر آپ بھی شکر کریں گے کہ مسلمانوں کو اسے کھانے کی اجازت نہیں

خنزیر کا گوشت کھانے اور ہیپاٹائٹس میں انتہائی گہرا تعلق سامنے آگیا، جان کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام میں خنزیر کا گوشت حرام قرار دیا گیا ہے اور اب برطانوی سائنسدانوں نے اس کے متعلق ایسا خطرناک انکشاف کر دیا ہے کہ ہم مسلمان اس پابندی پر خدا کا شکر ادا کریں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی محکمہ صحت کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ خنزیر کا گوشت کھانے کی وجہ سے ملک میں ہیپاٹائٹس سی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے کیونکہ اس میں ایک ایسا وائرس پایا جاتا ہے جو اس جان لیوا بیماری کا سبب بنتا ہے۔

حاملہ خاتون کا الٹراساؤنڈ، پیٹ میں بچہ کیا کررہا تھا؟ تصویر سامنے آئی تو ڈاکٹر تو کیا دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین بھی اپنی کرسیوں سے اچھل پڑے
سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں حالیہ کچھ عرصے میں ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہونے والے افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ کیا ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ ان میں 70فیصد باقاعدگی سے خنزیر کا گوشت کھاتے تھے۔ اس محکمہ جاتی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خنزیر کا جو گوشت دیگر ممالک سے درآمد کیا گیا اس میں یہ ایچ ای وی نامی خطرناک وائرس پایا جاتا تھا اور اس گوشت کی وجہ سے ہر سال ڈیڑھ سے 2لاکھ افراد اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -