دنیا کی بہترین کمپنی ایپل میں آپ بھی کام کرسکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ ایک خفیہ چیز ڈھونڈ کر دکھادیں، ایسی بات سامنے آگئی جسے سن کر آپ کی بھی دوڑیں لگ جائیں گی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کمپنیوں کو ملازم درکار ہوں تو وہ اپنی ویب سائٹ پر نمایاں جگہ پر آسامیوں کا اشتہار دیتی ہیں لیکن ایپل نے نوکری کا ایک اشتہار اپنی ویب سائٹ پر ایسی جگہ دے دیا کہ کوئی انتہائی ماہر شخص ہی اس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق زیڈ ڈی نیٹ سکیورٹی کے ایڈیٹر زیک وائٹیکر نے ایپل کے اس اشتہار کا سراغ لگایا ہے اور اس کا سکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔
100 نہیں، 200 نہیں۔۔۔ اس وقت ایپل کمپنی کے پاس بینک میں کتنے سو ارب ڈالر کیش موجودہے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے اوپر کمپنی نے اپنا معروف لوگو بنایا ہوا ہے اور نیچے اشتہار کی عبارت کا آغاز کچھ اس طرح ہوتا کہ ”ہائے! آپ نے ہمیں تلاش کر لیا۔“ اس کے بعد ڈسٹری بیوٹڈ سسٹمز انجینئر کی آسامی کی اس نوکری کے امیدوارکے لیے مطلوبہ تعلیم و تجربے کی شرائط درج ہیں۔
زیک وائٹیکرنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”ایپل کا یہ خفیہ اشتہار us-east-1.blobstore.apple.com پر موجود تھا لیکن اب وہاں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ شاید انہوں نے انجینئر رکھ لیا ہے یا پھر اس اشتہار کو اپنی ویب سائٹ پر کہیں اور چھپا دیا ہے۔“زیک نے صارفین سے شرط بھی لگائی ہے کہ اگر آپ اس اشتہار کو تلاش کر لیں تو یہ نوکری آپ کی ہوئی۔