بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اس فٹبالر کو کتنا جرمانہ کیا گیا ،جان کر آپ کے ہوش اڑجا ئیں گے

بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اس فٹبالر کو کتنا جرمانہ کیا گیا ،جان کر آپ کے ہوش ...
بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اس فٹبالر کو کتنا جرمانہ کیا گیا ،جان کر آپ کے ہوش اڑجا ئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں اکثر یہ واقعات دیکھنے میں آتے ہیں کہ قومی ہیرو کہلانے والے کھلاڑیوں یا کسی بھی بڑے آدمی کو اول تو پولیس روکنے کی جرا¿ت نہیں کرتی لیکن اگر کبھی قوانین کی شدید خلاف ورزی پر روک بھی لے تو الٹا پولیس کی ہی وہ درگت بنتی ہے کہ بیچاری آئندہ ایسی فرض شناسی سے توبہ کرلیتی ہے۔ اس کے بالکل برعکس جرمنی کے قومی ہیرو فٹبالر مارکورئیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نہ صرف سخت ایکشن کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ انہیں جو جرمانہ کیا گیا ہے وہ بھی عام آدمی کو کئے جانے والے جرمانی سے لاکھوں گنا زیادہ ہے۔

224ٹویٹ اور 163ایس ایم ایس محبت کے لیے کافی ہیں :تحقیق
مارکو کو متعدد دفعہ تیز رفتاری کی وجہ سے روکا جاچکا تھا لیکن جب آخری بار انہیں روکا گیا تو یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔ حکام نے ایک قومی ہیرو کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزی کو خصوصی طور پر بڑا جرم قرار دیا کیونکہ انہیں پوری قوم کیلئے رول ماڈل اور آئیڈیل سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں 4,27,000 پاﺅنڈ (تقریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ جرمنی میں یہ روایت ہے کہ ممتاز شخصیات کو قوانین کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کی نسبت زیادہ سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔ مارکو کو کیا گیا جرمانہ جرمن تاریخ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا سب سے بھاری جرمانہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -