سبحان اللہ!برطانوی خاتون نے فحاشی کی زندگی ترک کر کے اسلام قبول کر لیا ،ماضی پر شرمندہ

سبحان اللہ!برطانوی خاتون نے فحاشی کی زندگی ترک کر کے اسلام قبول کر لیا ،ماضی ...
سبحان اللہ!برطانوی خاتون نے فحاشی کی زندگی ترک کر کے اسلام قبول کر لیا ،ماضی پر شرمندہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ گمراہ سے گمراہ تر انسان بھی اگر صراط مستقیم کی طرف لوٹنا چاہے تو اس پر رحمتوں کی بارش شروع ہوجاتی ہے اور برطانوی خاتون کلیربرکل اس کی زندہ مثال ہیں۔ کلیر کو ہزاروں لوگ ایک رقاصہ کے طور پر جانتے تھے اور اس کے شب و روز ٹوٹنگم شہر کے کلبوں میں گزرتے تھے۔ اس کی ہر رات نئے مرد کے ساتھ گزرتی تھی اور ہر دن سگریٹ کے دھوئیں اور شراب کے نشے میں گزرتا تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ سیاحت کے ایک کورس کے سلسلہ میں ان کا افریقی ملک گیمبیا جانا ہوا جہاں ایک استاد سارف سے ان کی ملاقات ہوئی اور پھر ان کی زندگی میں ایسا انقلاب آیا کہ جس کا وہ جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ سارف ایک اچھے مسلمان تھے اور ان کے حسن سلوک اور بلند کردار سے وہ شدید متاثر ہوئیں اور برطانیہ واپسی کے بعد بھی ان سے رابطہ رہا۔

ایک نہیں ،دو نہیں ،اماراتی باشندے کو دھوکہ بازوں نے 6بار "ماموں"بنا ڈالا
سارف کی سچائی، دیانتداری اور نیک سیرت نے انہیں شدید محبت میں مبتلاءکر دیا اور انہوں نے اپنے طور پر ہی دین اسلام کا مطالعہ بھی شروع کردیا۔ تب انہیں احساس ہوا کہ ان کی بھٹکتی روح کو اسی نور کی تلاش تھی۔ انہوں نے اسلام قبول کیا، سارف سے شادی کی اور اپنی ماضی کی زندگی کی کتاب ہمیشہ کیلئے بند کردی ہے۔ اب ان کا نام جمیلہ ہے اور وہ روزانہ 40 سگریٹ اور شراب پینے اور سور کا گوشت کھانے والی رقاصہ کی بجائے صاف ستھری زندگی گزارنے والی گھریلو خاتون ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ ان کے خاندان اور دوستوں نے انہیں چھوڑ دیا ہے لیکن انہیں قبول اسلام کے بعد جو نعمت ملی ہے وہ اس کیلئے ایسے ہزاروں خاندان اور دوست قربان کرسکتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -