نبی کریم ﷺکے بال مبارک کی ماسکو میں نمائش کا فیصلہ

نبی کریم ﷺکے بال مبارک کی ماسکو میں نمائش کا فیصلہ
نبی کریم ﷺکے بال مبارک کی ماسکو میں نمائش کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی جدید تاریخ میں روس سیکولر ازم اور مذہب سے دوری اور بیزاری کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے لیکن یہاں آباد مسلمان آج بھی مذہب سے دیوانہ وار محبت کرتے ہیں۔ اسی محبت کا نتیجہ ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ نبی کریم ﷺ کے بال مبارک دارالحکومت ماسکو لائے جارہے ہیں جہاں ہزاروں لاکھوں لوگ ان کی زیارت سے اپنی آنکھوں کو منور کریں گے۔
یہ مقدس بال جنوبی روس کے مسلم علاق داعستان میں صدیوں سے محفوظ رکھے گئے ہیں اور پہلی دفعہ دارالحکومت لائے جارہے ہیں۔ جہاں 25 جنوری سے عام لوگوں کو ان کی زیارت کی عام اجازت ہوگی۔ اگرچہ شمالی روس میں بھاری اکثریت عیسائیوں اور لادین لوگوں کی ہے اس کے باوجود مقدس تبرکات کی آمد کا بے چینی سے انتظارکیا جارہا ہے اور خصوصاً مسلمان بہت پرجوش ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -