دنیا کا واحد ایئرپورٹ جو بیک وقت 3 ممالک میں واقع ہے ، کیا آپ کو اس کے بارے میں معلوم ہے؟

دنیا کا واحد ایئرپورٹ جو بیک وقت 3 ممالک میں واقع ہے ، کیا آپ کو اس کے بارے میں ...
دنیا کا واحد ایئرپورٹ جو بیک وقت 3 ممالک میں واقع ہے ، کیا آپ کو اس کے بارے میں معلوم ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے ہر ملک میں کچھ ’’انٹرنیشنل‘‘ ایئرپورٹس ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے ایئرپورٹ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو حقیقت میں انٹرنیشنل ہے کیونکہ یہ ایئرپورٹ ایک نہیں، دو نہیں بلکہ بیک وقت تین ملکوں میں واقع ہے۔ یہ یورو ایئرپورٹ باسل، مل ہاؤس ، فری برگ ہے۔ باسل مل ہاؤس اور فری برگ تین شہروں کے نام ہیں۔ باسل سوئٹزرلینڈ، مل ہاؤس فرانس اور فری برگ جرمنی کا شہر ہے۔ اس طرح یہ ایئرپورٹ بیک وقت سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور فرانس میں واقع ہے۔ ایئرپورٹ کا رن وے دراصل فرانس کی حدود میں ہے لیکن اس کے2 کسٹمز ایریاز ہیں، ایک فرانس اوردوسرا سوئٹزرلینڈ جرمنی کا ہے۔
اس ایئرپورٹ سے آپ کون سے ملک سے کس ملک میں داخل ہونا چاہتے ہیں یہ ایئرلائنز پر منحصر ہے۔ یہ ایئرپورٹ جرمنی کے بارڈر سے صرف 4کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور جرمنی کے شہریوں کو بھی بطور جرمن ایئرپورٹ سفری سہولیات بہم پہنچاتا ہے۔ جرمن شہریوں کو اس ایئرپورٹ تک جانے کے لیے پاسپورٹ یا محض جرمن شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاسپورٹ یا کارڈ دکھا کر وہ بارڈر عبور کرتے ہیں اور ایئرپورٹ میں چلے جاتے ہیں۔ اس ایئرپورٹ کے 3آئی اے ٹی اے ایئرپورٹ کوڈ ہیں اور جرمنی کے شہری جرمن آئی اے ٹی اے کوڈ ای اے پی(EAP) کے تحت سامان بک کرواتے اور سفر کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -