خودکش دھماکے سے چند لمحے قبل خودکش بمبار کی ویڈیو سامنے آگئی، اس میں کیا کر رہا ہے ؟ جان کر کوئی بھی انسان گھبرا جائے

خودکش دھماکے سے چند لمحے قبل خودکش بمبار کی ویڈیو سامنے آگئی، اس میں کیا کر ...
خودکش دھماکے سے چند لمحے قبل خودکش بمبار کی ویڈیو سامنے آگئی، اس میں کیا کر رہا ہے ؟ جان کر کوئی بھی انسان گھبرا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) خودکش حملے کر کے معصوم انسانوں کا خون بہانے والے شدت پسند کس قدر بے حس ہوتے ہیں اس کی ایک مثال عراق کے شہر موصل میں خود کش حملہ کرنے والے شدت پسند ابو ذکریا البریٹنی کی حملے سے عین پہلے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے، جس میں وہ بھیانک حملے سے قبل یوں مسکراتا نظر آ رہا ہے گویا کوئی بہت اچھا اور پرلطف کام کرنے جا رہا ہو۔

بھارتی خاتون ممبر پارلیمنٹ کو پولیس نے مار مار کر ادھ موا کر دیا ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ’’ہور مارو‘‘

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو داعش کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابو ذکریا نے موصل میں بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ساتھ خود کش حملہ کیا۔ شہر کے نواحی علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کرنے والا یہ خودکش بمبار اس حملے کیلئے بھیجے گئے دو شدت پسندوں میں سے ایک تھا۔
داعش کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ابو ذکریا ایک گاڑی میں بیٹھا نظر آتا ہے جس میں بارودی مواد اور بارودی سرنگیں بھری ہیں، جبکہ اس کے سامنے ایک ڈیٹونیٹر لٹکتا نظر آتا۔ اس کے بعد یہ گاڑی دور واقع ایک ہدف کی جانب بڑھتی نظر آتی ہے اور پھر ایک بڑا دھماکہ ہوتا ہے اور سیاہ دھوئیں کے بادل آسمانی کی جانب اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔


داعش کے مطابق یہ حملہ تل کیسوم گاﺅں کے قریب واقع فوجی چوکی پر کیا گیا۔ اس تنظیم کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوعموماً اپنے نام کے ساتھ البریٹنی کا لاحقہ استعمال کرتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابو ذکریا کا تعلق بھی برطانیہ سے تھا۔ ویڈیو میں ایک دوسرے شدت پسند حجر العراقی کو بھی دکھایا گیا ہے جس نے ریکارڈنگ کروانے کے کچھ دیر بعد اپنی گاڑی ایک ہدف سے ٹکڑا کر تباہ کر دی۔ داعش کی جانب سے ان حملوں میں متعدد افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم عراقی حکومت کی جانب سے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -