کتنے فیصد کنواری سعودی لڑکیاں شادی شدہ مردوں سے شادی کیلئے تیار ہیں؟ سروے کے ایسے نتائج کہ شادی شدہ مرد خوشی سے نہال ہوگئے

کتنے فیصد کنواری سعودی لڑکیاں شادی شدہ مردوں سے شادی کیلئے تیار ہیں؟ سروے کے ...
کتنے فیصد کنواری سعودی لڑکیاں شادی شدہ مردوں سے شادی کیلئے تیار ہیں؟ سروے کے ایسے نتائج کہ شادی شدہ مرد خوشی سے نہال ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین میں ایک فطری خواہش پائی جاتی ہے کہ جس شخص سے ان کی شادی ہو وہ صرف انہی کا ہو کر رہے مگر سعودی عرب میں ایک سروے میں حیران کن طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ 61فیصد یونیورسٹی کی طالبات پہلے سے شادی شدہ مرد کے ساتھ شادی کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔یہ سروے ”شہزادی نورا یونیورسٹی“ میں کیا گیا جس کے نتائج طلبہ نے ٹوئٹر پر شیئر کیے۔ سروے میں یونیورسٹی کی طالبات سے سوال کیا گیا ہے کہ ”کیا تم کسی شادی شدہ مرد سے شادی کرنے کو ترجیح دو گی؟“ جواب میں 61فیصد طالبات نے کہا کہ ہاں وہ شادی شدہ مرد کے ساتھ شادی کرنے کو ترجیح دیں گے جبکہ 30فیصد لڑکیوں نے انکار کیا۔ 9فیصد لڑکیوں نے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید جانئے: سعودی بزرگ کو دوبیویوں کاشاندار تحفہ ، تیسری نوجوان بیوی لادی
سروے کے ان نتائج پر ٹوئٹر پر ایک بحث چھڑ گئی ہے جس میں طلباءو طالبات، مصنفین اور قانونی ماہرین و دیگر حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ شادی شدہ مردوں سے شادی کرنے کی حامی لڑکیوں کی مخالف جبکہ کچھ حمایت کر رہے ہیں۔امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے ان لڑکیوں کے حق میں دلائل دیئے کہ ”اسلام نے مرد کو ایک سے زائد شادیاں کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ مرد کا صحیح حق ہے۔مرد کی زیادہ شادیوں کا فائدہ اگرچہ مرد اور اس کی بیویوں سبھی کو ہوتا ہے، مگراس سے سب سے زیادہ خواتین ہی مستفید ہوتی ہیں۔ اس لیے خواتین کا شادی شدہ مردوں سے شادی کے لیے راضی ہونا درست ہے۔“اس پروفیسر نے کہا کہ ”جو مرد دولت مند ہو اور وہ ایک سے زائد شادی نہ کرے تو وہ مذہبی فریضے کی انجام دہی میں غفلت کا مرتکب ہو گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -