دنیا کے بڑے اسلامی ملک کی پارلیمنٹ میں خواتین ارکان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑیں، یہاں تک کہ ہسپتال پہنچانا پڑگیا، ہمارا کونسا قریبی دوست ملک ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

دنیا کے بڑے اسلامی ملک کی پارلیمنٹ میں خواتین ارکان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑیں، ...
دنیا کے بڑے اسلامی ملک کی پارلیمنٹ میں خواتین ارکان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑیں، یہاں تک کہ ہسپتال پہنچانا پڑگیا، ہمارا کونسا قریبی دوست ملک ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمان میں اراکین کے گتھم گتھا ہونے کی کئی مثالیں موجود ہیں لیکن گزشتہ روز ترکی کی خواتین اراکین پارلیمان کے درمیان ایسا گھمسان کا رن پڑا کہ 2کو سٹریچر پر ڈال کر ہسپتال لیجانا پڑ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں صدارتی اختیارات میں اصلاحاتی منصوبے پر بحث ہو رہی تھی جو کہ انتہائی متنازعہ منصوبہ ہے۔ حکمران جماعت اس منصوبے کے ذریعے صدر کو ایگزیکٹو پاور دینا چاہتی ہے جبکہ اپوزیشن اس کی شدید مخالفت کر رہی ہے۔ بحث کے دوران اس منصوبے پر احتجاج کرنے کے لیے ایلین نازلیاکا نامی آزاد رکن پارلیمنٹ اپنی سیٹ سے اٹھی اور اسمبلی کے روسٹرم کے مائیکرو فون کے ساتھ اپنے ہاتھ باندھ دیئے، جس کی وجہ سے اڑھائی گھنٹے تک اجلاس کی کارروائی تعطل کا شکار رہی۔ تعطل جب طول پکڑ گیا تو کئی خواتین اراکین اسمبلی ایلین نازلیاکا کے گرد جمع ہو گئیں اور اسے احتجاج ختم کرنے پر رضامند کرنے لگیں۔

’میں 2 سال سے اس آدمی کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہی تھی اور اب اچانک۔۔۔‘ شادی سے چند روز قبل ہونے والی دلہن کو دولہا کے بارے میں ایسا خوفناک سچ پتہ لگ گیا کہ زندگی سے اعتبار ہی اُٹھ گیا
رپورٹ کے مطابق جب خواتین ایلین کو احتجاج ختم کرنے پر رضامند کرنے میں ناکام ہو گئیں تو ایک خاتون نے آگے بڑھ کر اس کے ہاتھ روسٹرم سے کھولنے کی کوشش کی جس پر حکومتی اور اپوزیشن خواتین کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی اور انہوں نے ایک دوسری کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا۔ اس دوران تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ مرد اراکین نے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش کی لیکن جب تک لڑائی رکی دو خواتین شدید زخمی ہوچکی تھیں۔ پروکردش پارٹی کی ڈپٹی سپیکر پروین بلدن کو سینے میں لات لگی جس سے وہ فرش پر گر گئیں۔ دوسری خاتون گوکین انک زخمی ہوئی۔ اسے گردن اور پشت پر زخم آئے۔ دونوں کوجھگڑا ختم ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -