معروف ماڈل کی خود کشی کی کوشش، کس وجہ سے یہ قدم اُٹھانے پر مجبور ہوگئی؟ جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے گا

ڈیلی بائیٹس

برازیلیا (نیوز ڈیسک) شوبز کی چکا چوند دنیا سے تعلق رکھنے والے لوگ بظاہر تو ہر وقت ستاروں کی طرح دمکتے نظر آتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر اپنی مصنوعی دنیا سے اس قدر اکتا جاتے ہیں کہ زندگی پر موت کر ترجیح دینے لگتے ہیں۔ مس بم بم مقابلہ حسن سے شہرت پانے والی برازیل کی مشہور ماڈل ڈیبرا دانتس بھی ایک ایسی ہی دردناک مثال ہے، جس نے زندگی سے مایوس ہو کر ایک بلند عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی۔

’میرے گھر کے اس فرد نے میرے ساتھ یہ شرمناک ترین کام کیا اس لئے۔۔۔‘ 12 سالہ لڑکی نے فیس بک لائیوسٹریم میں موت کو گلے لگالیا، پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی
ویب سائٹ بیوٹی پیجنٹس کی رپورٹ کے مطابق ڈیبرا کی جان تو معجزانہ طور پر بچ گئی لیکن کمرسے نیچے ان کا دھڑ مفلوج ہوگیا ہے۔ ڈیبرا کی ایک قریبی دوست نے بتایا کہ وہ ایک عرصے سے نفسیاتی مسائل کی شکار تھیں۔ انہیں اپنی زندگی بے مقصد نظر آتی تھی اور وہ اکثر اپنے دوستوں سے کہتی ہوئی پائی گئی تھیں کہ کسی مقصد کے بغیر ان کے لئے جینا محال ہورہا تھا۔ وہ اپنی نفسیاتی کشمکش کے باعث شراب نوشی کی جانب بھی مائل ہوچکی تھیں۔ ان کی قریبی دوست کا کہنا تھا کہ خود کشی کی کوشش سے پہلے بھی انہوں نے بکثرت شراب نوشی کررکھی تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈیبرا کی زندگی خطرے سے باہر ہے تاہم سنگین چوٹوں کے باعث آدھے سے زیادہ جسم مفلوج ہو چکا ہے، اور یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ کبھی پوری طرح صحتیاب ہو پائیں گی۔