پیار کی تلاش میں ماری ماری پھرنے والی برطانوی ماڈل
برمنگھم (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کی مشہور خوبرو اور بولڈ ماڈل 25 سالہ لوسی ہیرالڈ کا کہنا ہے کہ اسے سخت کوشش کے باوجود سچی محبت نہیں مل رہی اور اب اس نے اپنے لئے موزوں مرد کو ڈھونڈنے کیلئے ایک خصوصی ویب سائٹ بھی قائم کر دی ہے۔ لوسی مردوں کے مقبول میگزینوں کی مشہور ماڈل ہے اور ”زو“، ”نٹس“ اور ”لوڈڈ“ کیلئے ماڈلنگ کر چکی ہے۔ وہ پرکشش جسم اور بولڈ انداز کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتی ہے۔ لوسی کا کہنا ہے کہ اسے ایک لمبے عرصہ سے سچی محبت کی تلاش ہے اور اس نے اس مقصد کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ مختلف مردوں سے مل چکی ہے لیکن فائدہ نہ ہوا ۔ روائتی طریقوں سے کامیابی نہ ملنے کے بعد اس نے ٹی وی پروگرام ”ٹیک می آﺅٹ“ میں بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد ہی یہ تھا کہ کوئی اسے اپنے ساتھ لے جائے لیکن اس میں بھی کامیابی نہ ہوئی۔ لوسی کا کہنا ہے کہ ”اکثر مرد مجھ سے گھبراتے ہیں اور کچھ یہ سمجھتے ہیں کہ میں ایک مصروف ماڈل ہوں اس لئے دور رہتے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ میں سچی محبت کیلئے تڑپ رہی ہوں“۔ بالآخر اس نے کاروباری شخصیت جیک نوول کے ساتھ مل کر BirminghamLove.co.uk نامی دیٹنگ ویب سائٹ قائم کر دی ہے تاکہ مرد اس کے ساتھ رابطہ کریں۔
دوسری جانب جیک نے خیال ظاہر کیا ہے کہ لوسی بالکل بھی اکیلی نہیں ہے لیکن پھر بھی اس نے موزوں مرد کی تلاش کیلئے اس کے ساتھ مل کر ویب سائٹ قائم کر دی ہے۔