’اب میں 5 دن بعد گھر واپس آﺅں گا کیونکہ میرے دوستوں نے اچانک۔۔۔‘ دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے گئے آدمی نے اپنی بیگم کو میسج کردیا، وجہ کیا بتائی؟ جان کر ہر مرد اس کی بہادری کو داد دے گا
لندن(نیوز ڈیسک) ابھی دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی کہ ایک برطانوی شخص گھر سے سگریٹ لینے نکلا لیکن ہوائی جہاز میں بیٹھ کر فٹ بال میچ دیکھنے روس چلا گیا۔ اب اس سے بھی بڑھ کر ایک منچلے کی خبر سامنے آگئی ہے جو اپنی بیگم کو یہ کہہ کر گھر سے نکلا کہ وہ دوستوں کے ساتھ قریبی ریستوران میں کھانا کھانے جارہا ہے لیکن چند گھنٹے بعد میسج آیا کہ سیر و تفریح کے لئے دوسرے ملک جا پہنچا ہے۔
’ایک دن فیس بک استعمال کررہا تھا کہ اچانک دھڑا دھڑ خوبصورت لڑکیوں کے پیغامات آنا شروع ہوگئے، وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا کیونکہ یہ تمام لڑکیاں دراصل۔۔۔‘ نوجوان نے ایسی بات بتادی کہ جان کر ہر مرد شدید خوف میں ڈوب جائے
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ گیرتھ ویلی اور اس کی 20 سالہ اہلیہ ہینا ولیمز کے درمیان دلچسپ میسجز کے ذریعے ہونے والی گفتگو سامنے آئی ہے تو اسے دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے ہیں۔ پہلے میسج میں گیرتھ نے ہینا کو بتایا کہ وہ قریب ہی واقع گرین ایکر ریستوران میں موجود ہے اور اس کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی گھر آجائے گا۔ نصف شب کے قریب گیرتھ کا ایک اور میسج آیا جس میں لکھا تھا کہ وہ ایک کلب میں جارہا ہے۔ ہینا کا کہنا ہے کہ اس سے اگلے میسج نے انہیں حیران کر دیا کیونکہ وہ دوستوں کے ساتھ ملکر برسٹل ائیرپورٹ جارہا تھا جہاں سے وہ سب سپین کے تفریحی جزیرے ایویسا جانے والے تھے۔ ہینا کو ا س بات پر یقین نہ آیا لیکن صبح انہیں پتہ چلا کہ گیرتھ واقعی ابیزا پہنچ گیا تھا۔ اس نے اپنے میسج میں کہا تھا کہ دوستوں نے اچانک سیر پر جانے کا پروگرام بنا لیا تھا اور اب وہ پانچ دن بعد واپس آئے گا۔
ہینا کا کہنا ہے کہ انہیں یہ جان کر بہت حیرت ہوئی لیکن پھر انہوں نے سوچا کہ یہ زیادہ حیرانی کی بات نہیں کیونکہ گیرتھ اس سے پہلے بھی ناقابل یقین اور حماقت سے بھری حرکتیں کرتا رہتا ہے۔ اسی وجہ سے ہینا اسے ایک ایسا نیم پاگل کہتی ہیں جو کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتا ہے۔