دریا کنارے نہاتے شخص کو مگر مچھ نے پانی میں کھینچ لیا، بے حد تلاش کے بعد ڈھونڈ نہ سکے تو دوست جادوگر کو بلا لائے، اس نے ’منتر‘ پڑھا تو مگر مچھ دوبارہ نمودار ہوگیا، اور ساتھ گم ہونے والے شخص کو بھی لے آیا، وہ کس حالت میں تھا؟ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

دریا کنارے نہاتے شخص کو مگر مچھ نے پانی میں کھینچ لیا، بے حد تلاش کے بعد ڈھونڈ ...
دریا کنارے نہاتے شخص کو مگر مچھ نے پانی میں کھینچ لیا، بے حد تلاش کے بعد ڈھونڈ نہ سکے تو دوست جادوگر کو بلا لائے، اس نے ’منتر‘ پڑھا تو مگر مچھ دوبارہ نمودار ہوگیا، اور ساتھ گم ہونے والے شخص کو بھی لے آیا، وہ کس حالت میں تھا؟ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیاءکے علاقے بیراﺅ میں لوگوں نے اس وقت حیران کر دینے والا منظر اپنے آنکھوں سے دیکھا جب ایک جادوگر کے منتر پڑھنے پر مگر مچھ ایک روز قبل شکار بنائے گئے شخص کی لاش لے کر دریا کے کنارے پر واپس آگیا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ شرف الدین منگل کے روز دریا میں نہا رہا تھا کہ ایک مگر مچھ اسے کھینچ کر پانی میں لے گیا۔ شرف الدین کے گھر والے دریائے لمپاک میں اس کی لاش تلاش کرتے رہے لیکن اس کا سراغ نہ ملا۔ مایوس ہو کر انہوں نے کالے جادو کے ایک ماہر سے رابطہ کیا جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ اپنے عملیات سے مگرمچھوں کو بھی قابو کر لیتا ہے۔ جادوگر نے دریا کنارے اپنے جنتر منتر پڑھنا شروع کر دئیے اور اگلی صبح مگر مچھ شرف الدین کی لاش کو لے کر دریا کے کنارے آن پہنچا۔

گھر کے باغ میں اچانک سانپ نکل آیا، خاندان والوں نے اس کا سرکاٹ کر دھڑ سے الگ کردیا، لیکن پھر اس نے کٹے سر کے ساتھ کیا حرکت کردی؟ دیکھ کر خوف کے مارے کسی کی بھی چیخ نکل جائے
اس عجیب و غریب واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں مگر مچھ مرنے والے شخص کی لاش کو اپنے جبڑوں میں دبائے دریاکے کنارے کی جانب تیرتا نظر آتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دریائے لمپاک میں کپڑے پہن کر نہانے والے کو کچھ نہیں ہوتا لیکن برہنہ ہو کر نہانے والوں کو مگر مچھ دبوچ لیتے ہیں ۔ شرف الدین کے ایک دوست کا کہنا تھا کہ وہ برہنہ ہو کر دریا میں نہا رہا تھا جس کی وجہ سے ایک مگر مچھ نے اس پر حملہ کر دیااور اسے لے کر پانی میں غائب ہو گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -