شوہر کو بیگم پر شک، گھر میں خفیہ کیمرہ لگادیا تو اس میں بیگم ایسا شرمناک کام کرتی نظر آگئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، بے وفائی نہیں کی بلکہ۔۔۔ کیا کیا؟ کوئی شوہر خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا

شوہر کو بیگم پر شک، گھر میں خفیہ کیمرہ لگادیا تو اس میں بیگم ایسا شرمناک کام ...
شوہر کو بیگم پر شک، گھر میں خفیہ کیمرہ لگادیا تو اس میں بیگم ایسا شرمناک کام کرتی نظر آگئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، بے وفائی نہیں کی بلکہ۔۔۔ کیا کیا؟ کوئی شوہر خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) بیوی کے ہاتھ کی بنی چائے کے کڑوے کسیلے ذائقے سے ستائے ہوئے ایک جاپانی شخص نے معاملے کی حقیقت جاننے کیلئے اپنے باورچی خانے میں خفیہ کیمرہ لگادیا لیکن اسے جو کچھ دیکھنے کو ملا وہ کسی بھی شریف النفس شوہر کے ہوش اڑا دینے کیلئے کافی تھا۔
ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق 46 سالہ جاپانی شخص کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے اس کی اہلیہ اسے انتہائی بدمزہ چائے پلارہی تھی۔ اس کا 11 سالہ بیٹا بھی چائے کے ذائقے سے بہت تنگ تھا مگر بیچارے باپ بیٹا مسلسل احتجاج کے سوا کچھ نہیں کر پارہے تھے۔

محلے کی خواتین نے آدمی کو چھوٹی بچی کا ریپ کرتے پکڑلیا اور پھر اس کے ساتھ کیا کیا؟ دیکھ کر ہی ہر انسان کانپ اُٹھے
بدقسمت شوہر نے کئی بار اپنی اہلیہ سے شکایت کی لیکن اس نے ہمیشہ جواب دیا کہ وہ اپنی طرف سے بہترین چائے بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ مایوس ہوکر اس نے بالآخر اپنے باورچی خانے میں خفیہ کیمرہ لگادیا۔ جب اس نے کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھی تو یہ دیکھ کر پیروں تلے سے زمین نکل گئی کہ اس کی اہلیہ چائے میں لیکوئیڈ صابن ڈال رہی تھی۔ اس نے شوہر اور بیٹے کیلئے دو کپ چائے بنائی اور پھر دونوں کپوں میں تھوڑ اتھوڑا لیکوئیڈ صابن ڈالا اور چمچ سے اسے اچھی طرح گھول دیا۔
یہ بھیانک منظر دیکھتے ہی شوہر نے فوری طور پر پولیس بلوا لی اور اپنی اہلیہ کے ’کارنامے‘ کی ویڈیو ان کے حوالے کر دی۔ پولیس نے 49 سالہ خاتون مسامی وتنابی کو گرفتار کرلیا ہے۔ خاتون کو اس کی ویڈیو دکھائی گئی لیکن اس کے باوجود اس نے یہ ماننے سے انکار کردیا کہ وہ اپنے خاوند اور بیٹے کی چائے میں لیکوئیڈ صابن ڈالتی رہی ہے، تاہم دستیاب شواہد کی بناءپر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -