’میرے پاس تمہاری برہنہ تصاویر ہیں، فوری یہ کام کردو ورنہ دنیا کو دکھادوں گی‘ یہ کام لڑکے تو اکثر کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ لڑکی نے آدمی کو پیغام بھیج دیا، بدلے میں کیا کام کرنے کو کہا؟ جان کر ہر مَرد کے پیروں تلے واقعی زمین نکل جائے گی

’میرے پاس تمہاری برہنہ تصاویر ہیں، فوری یہ کام کردو ورنہ دنیا کو دکھادوں ...
’میرے پاس تمہاری برہنہ تصاویر ہیں، فوری یہ کام کردو ورنہ دنیا کو دکھادوں گی‘ یہ کام لڑکے تو اکثر کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ لڑکی نے آدمی کو پیغام بھیج دیا، بدلے میں کیا کام کرنے کو کہا؟ جان کر ہر مَرد کے پیروں تلے واقعی زمین نکل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک) نوجوان لڑکی کو اپنی برہنہ تصاویر بھیجنے والے بھارتی بزنس مین کا غالباً یہ خیال تھا کہ ایسی تصاویر کی بناءپر صرف خواتین کو بلیک میل کیا جاتا ہے، مگر یہاں گیم الٹ ہو گئی اور لڑکی نے بزنس مین کو ایسا دھمکایا کہ بیچارہ بدنامی کے خوف سے پورے ایک کروڑ ر بھارتی روپے لٹوا بیٹھا۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ بزنس مین کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل گاڑی خریدنے کیلئے ممبئی آیا تھا جہاں ایک دوست کے ذریعے اس کی ملاقات ایک نوجوان لڑکی سے ہوئی۔ لڑکی اس کا استقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ آئی اور بتایا کہ وہ ایک ائیرلائن کیلئے کام کرتی ہے اور اسے اپنے ساتھ لے کر شوروم گئی۔ دوران گفتگو لڑکی نے ذکر کیا کہ اس کی والدہ بیمار ہیں اور وہ اس کے علاج کیلئے رقم جمع کرنے میں مشکلات کی شکار ہے جس میں بزنس مین نے فراخدلی کا ثبوت دیتے ہوئے 15ہزار روپے اس کے حوالے کر دئیے۔ اس ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان فون پر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا اور جلد ہی دوستی بھی ہو گئی۔ کچھ ہی عرصے میں جنسی نوعیت کی گفتگو اور پھر قابل اعتراض تصاویر کا تبادلہ بھی ہونے لگا۔ ایک موقع پر لڑکی نے بزنس مین کو اپنی برہنہ تصاویر بھیجیں تو اسے بھی ایسی ہی تصاویر بھیجنے کو کہا۔ بزنس مین کی شامت آئی تھی کہ اس جال میں پھنس گیا اور اسے اپنی برہنہ تصاویر بھیج دیں۔

بیوی نے اپنے شوہر کیلئے محبوبہ کا بندوبست کردیا اور اس بات پر ناراض ہونے کی بجائے ۔۔ ۔ ناقابل یقین خبرآگئی
چالاک لڑکی تو اسی موقعے کی تلاش میں تھی۔ اس نے آئے روز تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دے کر رقم کا تقاضہ شروع کر دیا۔ برہنہ تصاویر کی بناءپر خاتون نے اسے خوب بلیک میل کیا اور چند ماہ کے دوران تقریباً ایک کروڑ روپیہ لوٹ لیا۔اس سے زیادہ دینے کی بزنس مین کی ہمت نہ رہی تو بالآخر وہ فریاد لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، تاہم لڑکی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -