’اتنے سال بعد زمین انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہے گی کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی، انتہائی تشویشناک اعلان کردیا

’اتنے سال بعد زمین انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہے گی کیونکہ۔۔۔‘ ...
’اتنے سال بعد زمین انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہے گی کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی، انتہائی تشویشناک اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوبل وارمنگ کے باعث سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے جسے دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے لیکن اب ماہرین نے گلوبل وارمنگ سے بھی بڑے خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک زمین انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہے گی کیونکہ گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا سے آکسیجن ہی ختم ہو جائے گی اور انسانوں کو سانس لینے کے لیے آکسیجن ماسک استعمال کرنا پڑیں گے۔ ویب سائٹ رسجارج ڈاٹ نیٹ (Russgeorge.net)کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسیسٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”گلوبل وارمنگ کے باعث سمندروں کے پانی کا درجہ حرارت بھی زیادہ ہو رہا ہے اور جب یہ پانی 6ڈگری سیلسیئس تک گرم ہو گیا تو یہ سمندری نباتات کے ضیائی تالیف (Photosynthesis)کے نظام پر اثرانداز ہو گا اور اس عمل کے ذریعے آکسیجن کی پیداوار روک دے گا جس کے بعد انسانوں کو سانس لینے کے لیے آکسیجن کی کمیابی کا سامنا کرنا پڑے گا۔“ ماہرین کے مطابق ”سمندری پانی کا درجہ حرارت جس رفتار سے بڑھ رہا ہے اگر یہ شرح جاری رہی تو 2100ءتک یہ 6ڈگری سیلسیئس تک پہنچ جائے گا۔یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹروسکی کا کہنا تھا کہ ”2100ءمیں جب گلوبل وارمنگ کے باعث سمندری پانی کا درجہ حرارت 6ڈگری سیلسیئس تک پہنچ جائے گا تب زمین کی سطح پراسی قدر آکسیجن رہ جائے گی جتنی آج کل ماﺅنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر دستیاب ہے اور ہم جانتے ہیں کہ کوئی بھی شخص ماﺅنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر آکسیجن ماسک کے بغیر چند منٹ سے زیادہ نہیں رہ سکتا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -