گوگل اب آپ کو نوکریاں بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر دے گا، بیروز گار افراد کیلئے سب سے بڑی خبر آ گئی

گوگل اب آپ کو نوکریاں بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر دے گا، بیروز گار افراد کیلئے سب سے ...
گوگل اب آپ کو نوکریاں بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر دے گا، بیروز گار افراد کیلئے سب سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج دنیا میں جو شخص انٹرنیٹ سے واقف ہے وہ ’گوگل‘ کے نام سے ضرور واقف ہو گا۔ سرچ انجن گوگل نے انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا اور ڈیٹا کی تلاش کا جو کام مہینوں میں ممکن نہ ہوسکتا تھا وہ منٹوں اور گھنٹوں میں ہونے لگا۔ اب ’گوگل‘ ایک اور انقلابی قدم اٹھانے جا رہی ہے جو بیروزگار افرادکے لیے بڑی خوشخبری ثابت ہو گا۔ العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق گوگل اپنے سرچ انجن کو ’ایمپلائمنٹ انجن‘ میں تبدیل کرنے جا رہی ہے اور آئندہ ہفتے سے نوکریوں کے متلاشی حضرات اس تبدیلی سے مستفید ہو سکیں گے۔

برطانیہ باز نہ آیا، ایک ایسے جنگلی قبیلے کو کرکٹ سکھا دی جو کچھ عرصے بعد انہیں کو ہراتا پھرے گا، لگان بھی نہیں دے گا، مگر یہ سب صرف ایک نیک مقصد کیلئے
رپورٹ کے مطابق گوگل سرچ انجن پرانٹرنیٹ پر پوسٹ ہونے والے نوکریوں کے اشتہارات کو مختلف کیٹیگریز میں بانٹ کر کئی فہرستیں بنائے گی اور بے روزگار شخص کو جس طرح کی نوکری درکار ہو گی وہ اسی نوع کی فہرست میں جا کر نوکری تلاش کر سکے گا۔ گوگل ملازمت دہندگان کی رینکنگ بھی ساتھ جاری کرے گی تاکہ نوکری تلاش کرنے والوں کو کمپنی کی ساکھ کے بارے میں اندازہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ نوکری کے اوقات، آپ کی رہائش سے دفتر تک کا فاصلہ وغیرہ بھی پیج پر ظاہر ہوگا۔ اس سلسلے میں گوگل دیگر کئی متعلقہ سروسز لنکڈان، مونسٹر، وے اپ، ڈائریکٹ ایمپلائرز، کیریئربلڈرز، گلاس ڈور اور فیس بک وغیرہ سے بھی اشتراک کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -