ایک ایسا جھولا ایجاد ہوگیا جس پر کمزور دل افراد ہرگز نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ ہارٹ اٹیک ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے

ایک ایسا جھولا ایجاد ہوگیا جس پر کمزور دل افراد ہرگز نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ ...
ایک ایسا جھولا ایجاد ہوگیا جس پر کمزور دل افراد ہرگز نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ ہارٹ اٹیک ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا میں ایک سے بڑھ کر ایک حیرت انگیز تفریح موجود ہے لیکن امریکی کمپنی ’سی ورلڈ اورلینڈو‘ نے ایک نئے ور چوئل رئیلٹی تھیم پارک کا آغاز کرتے ہوئے اپنے مقبول ترین ’کراکن رولرکاسٹر‘ جھولے کا ایسا نیا ورژن متعارف کروادیا ہے جو ورچوئل رئیلٹی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مسافروں کو سمندر کی اتھاہ گہرائیوں کی سیر کروائے گا۔
ویب سائٹ وی آر سکاﺅٹ کے مطابق نئے رولر کوسٹر میں ہر مسافر کو ورچوئل رئیلٹی آڈیو اور ویڈیو ہیڈ گیئر دیا جائے گا۔ اس ہیڈ گیئر کو پہنتے ہی مسافر خود کو گہرے سمندر میں اترتا ہوا محسوس کریں گے۔ تھری ڈی سٹیریو سکوپک ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کو نہ صرف گہرے سمندرکے نظارے دکھائی دیں گے بلکہ وہ خود کو ایک آبدوز میں بیٹھ کر حقیقی سمندر کی گہرائیوں میں تیرتا ہوا محسوس کرسکیں گے۔

دنیا کا وہ شہر جہاں ٹریفک وارڈن صرف نوجوان کنواری لڑکیاں ہوتی ہیں اور 26برس کی عمر میں ان کو ریٹائر کردیا جاتا ہے، اس عجیب و غریب قانون کی وجہ کیا ہے؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
ورچوئل رئیلٹی کے زریعے سمندر کی تہہ میں یہ سفر کمزور دل والوں کے لئے ہرگز نہیں ہے کیونکہ اس کے دوران مسافروں کو سمندری پودوں، خون خوار مچھلیوں اور حتیٰ کہ سمندر کی تہہ میں واقع آتش فشاں سے بھی واسطہ پڑے گا۔ بحری رولر کوسٹر سے لطف اندوز ہونے والے شائقین صدیوں قبل سمندر کی تہہ میں غرق ہونے والے شہر اٹلانٹس کا نظارہ بھی کریں گے اور سمندر کی تہہ میں موجود بہت سے ایسے عجائبات کو دیکھ سکیں گے جو صرف ہزاروں فٹ کی گہرائی میں جانے والے سائنسدان اور تحقیق کار ہی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ رولر کوسٹر دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اور واحد مثال ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -