’شادی سے چند روز پہلے ایک دن بازار گئی تو اچانک سب کچھ دھندلا نظر آنے لگا اور پھر اچانک۔۔۔‘ شادی کی تیاریاں کرتی لڑکی کے ساتھ اچانک ایسا کام ہوگیا کہ زندگی کے سارے ارمان ہی ٹوٹ گئے، جان کر کوئی بھی گھبراجائے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں لگی ہوئی تھی کہ اچانک ایک پراسرار مرض نے اس کی زندگی ہی تاریک کر ڈالی اور اسے شادی منسوخ کرنی پڑ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 23سالہ الیکس لوکاز نامی برمنگھم کی رہائشی اس لڑکی پر شادی سے چند روز قبل آنکھوں کی ایک پراسرار بیماری کا حملہ ہوا اور اس کی بینائی ختم ہو گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے بصری نظام کی عصبی بافتیں مفلوج ہو گئی ہیں تاہم ان کے مفلوج ہونے کی وجہ تاحال ڈاکٹر بھی تشخیص نہیں کر سکے۔
الیکس اور اس کے منگیتر سکاٹ ٹرنر نے شادی کے بعد رہنے کے لیے برمنگھم میں ایک فلیٹ بھی خرید لیا تھا لیکن خوشی ان کے دروازے پر دستک دے کر واپس لوٹ گئی۔ اب الیکس انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں سے چندہ جمع کر رہی ہے کیونکہ اس کے پراسرار مرض کا علاج جرمنی میں ممکن ہے اور اس پر 6ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 7لاکھ 80ہزار روپے) خرچ آئے گا۔
اس 81 سالہ بڑھیا نے صرف 6 ماہ میں۔۔۔ ایسا عمل کہ تمام دنیا کے نوجوان سوچ میں پڑ گئے
الیکس کا کہنا تھا کہ ”جنوری میں مجھے محسوس ہوا کہ دائیں آنکھ کی بینائی دھندلاتی جا رہی ہے۔ میں ڈاکٹر کے پاس گئی۔اس نے مجھے ڈوڈلے روڈ پر واقع آئی ہسپتال بھیج دیا جہاں انہوں نے مجھے قطرے دیئے اور میں واپس آ گئی۔ تاہم ان قطروں سے مجھے کوئی افاقہ نہ ہوا۔ اس کے بعد مجھے سردرد بھی رہنے لگا تھا۔ پھر ایک روز میں صبح اٹھی تو میری بینائی بالکل ختم ہو چکی تھی۔ میرا منگیتر اب بھی میرے ساتھ ہے اور میری بہت مدد کر رہا ہے۔“