’وہ شخص روزانہ رات گئے چپکے سے ہمارے ہاسٹل میں داخل ہوتا ہے اور پھر۔۔۔‘ ہاسٹل کی لڑکیوں نے پولیس اہلکاروں کو ایسی شکایت لگادی کہ وہ بھی شرما کر رہ گئے

’وہ شخص روزانہ رات گئے چپکے سے ہمارے ہاسٹل میں داخل ہوتا ہے اور پھر۔۔۔‘ ...
’وہ شخص روزانہ رات گئے چپکے سے ہمارے ہاسٹل میں داخل ہوتا ہے اور پھر۔۔۔‘ ہاسٹل کی لڑکیوں نے پولیس اہلکاروں کو ایسی شکایت لگادی کہ وہ بھی شرما کر رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (نیوز ڈیسک) کالج کی لڑکیوں کو اوباش نوجوان کئی طرح سے تنگ کرتے ہیں لیکن بھارتی شہر بنگلور کے ایک کالج کی طالبات کو ایک شیطان صفت نوجوان نے الگ ہی طرح کی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہارانی آرٹس، کامرس اینڈ مینجمنٹ کالج کی طالبات اپنے زیر جامے دھو کر خشک ہونے کے لئے ڈالتی ہیں تو ایک بدقماش نوجوان موقع پا کر انہیں چرالیجاتا ہے۔
کالج انتظامیہ نے چور کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس کے حوالے کی ہے جس میں وہ برہنہ ہوکر رات کی تاریکی میں کالج میں داخل ہوتا نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ طالبات کے زیر جامے چرانے کے بعد انہیں پہنتا ہے اور دبے پاﺅں فرارہوجاتا ہے۔

لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو سزا کے طور پر جنس تبدیل کر کے خواتین کی جیل بھیج دیا گیا
کالج کی پرنسپل شانتاکماری نے بتایا کہ چور متعدد بار کالج میں داخل ہوچکا ہے۔ کئی مواقع پر اسے دیکھا بھی گیا لیکن کوشش کے باوجود اسے پکڑا نہیں جاسکا۔ یہ چور اب تک ایک درجن سے زائد زیر جامے چراچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غالباً اس کا تعلق قریبی علاقے سے ہی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -