نوجوان سعودی لڑکی ایشیائی مرد کے پیار میں پاگل،باپ نے روکنے کیلئے کیا حربہ اپنایا؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

نوجوان سعودی لڑکی ایشیائی مرد کے پیار میں پاگل،باپ نے روکنے کیلئے کیا حربہ ...
نوجوان سعودی لڑکی ایشیائی مرد کے پیار میں پاگل،باپ نے روکنے کیلئے کیا حربہ اپنایا؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک جواں سال سعودی لڑکی کی فیملی اس وقت شدید صدمے کا شکار ہوگئی جب لڑکی نے بتایا کہ وہ ایک بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔

مزیدپڑھیں:دبئی حکومت خواتین کو شرم دلانے کیلئے سرگرم
اخبار ”صدا“ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی طرف سے انتہائی غیر متوقع جگہ پر محبت کا تعلق استوار کرنے پر اس کا باپ فوری حرکت میں آیا اور بھارتی نوجوان کے کفیل کے پاس پہنچ گیااور نوجوان کو ملازمت سے فارغ کرنے اور فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اخبار کے مطابق سعودی لڑکی کی بھارتی نوجوان سے ملاقات ایک شاپنگ مال میں ہوئی جہاں نوجوان ڈلیوری بوائے کے طور پر کام کرتا ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی بھارتی نوجوان کو ملک بدر کروانے کی کوششیں بظاہر ناکام نظر آتی ہیں اور اس کی 23 سالہ بیٹی بھی تاحال بھارتی نوجوان سے شادی کے لئے پر عزم نظر آتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -