جنسی زیادتی کے مجرم اس پاکستانی کو برطانوی عدالت نے جیل میں ڈالنے کا حکم دے دیا لیکن یہ بچ کر پاکستان آ پہنچا، لیکن پاکستان آ کر پھر ایک غلطی ایسی کر دی کہ سیدھا برطانیہ کی جیل میں پہنچ گیا، ایسی کیا غلطی تھی؟ جان کر آپ بھی اس انتہا کی بیوقوفی پر دنگ رہ جائیں گے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور سزا سے بچنے کے لیے فرار ہو کر پاکستان واپس آ جانے والے بدطینت شخص کو واپس برطانیہ جانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔جسے ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرکے 9سال کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ عامر معراج نے 2009ءمیں دیگر تین ملزمان کے ساتھ مل کر ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے میں 17سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم لڑکی کو بے ہوش ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر عامر فرار ہو کر واپس اپنے آبائی ملک پاکستان فرار ہو گیا۔ اس نے گزشتہ سال نومبر میں دوبارہ برطانیہ آنے کی کوشش کی اور برمنگھم ایئرپورٹ پر ہی اسے گرفتار کرلیا گیا اور عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں سے اب اسے 9سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز کے پولیس آفیسر مارک ٹیمنز کا کہنا تھا کہ ”ان لوگوں نے انتہائی بھیانک جرم کیا تھا۔ انہوں نے لڑکی کو شراب اور دیگر منشیات دیں اور اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ اس کیس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ہم جنسی زیادتی کے مقدمات کو کتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ایسے ملزمان کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لاتے ہیں۔“