امریکہ میں شاندار نوکری کے مواقع، نشے کے ساتھ پیسے بھی ملیں گے
نیویارک(نیوزڈیسک) امریکہ کی واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کو اپنی تحقیق میں ایسے رضاکاروں کی ضرورت ہے جو سائنسدانوں کوایک ڈیوائس breathalyzer بنانے میں مدد دیں۔اس ڈیوائس کی مدد سے سائنسدان جسم میں پوست یا بھنگ (THC )کی موجود صحیح مقدار جانچ سکیں گے۔
پاکستان میں دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ
تحقیای کار پروفیسر نکولیس لوریچ کا کہنا ہے کہ تحقیق میں رضاکاروں سے حال ہی میں کھائی گئی چیزیں جیسے کھانا اورمشروبات کے بارے میں پوچھنے کے بعد ان کا خون ، سانس اور منہ کا لعاب کے نمونے لئے جائیں گے۔رضاکاروں کو کہا جائے گا کہ وہ بازار سے پوست خریدیں اور اسے گھر میں بیٹھ کر تب تک پئیں جب تک ان میں ہمت ہے اور اس کے بعد وہ ٹیکسی میں بیٹھ کر ہسپتال آئیں اور دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروائیں۔پروفیسر نکولیس کا کہنا ہے کہ رضاکاروں کی عمر 21سال سے زائد ہونی چاہیے اور انہیں پُل مین(امریکی ریاست واشنگٹن کا شہر)کا رہائشی ہونا چاہیے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کے بننے کے بعد ممکن ہوسکے گا کہ دوران ڈرائیونگ لوگوں کے جسم میںTHC کی موجودگی کا معلوم کیاجاسکے۔