اگر فیس بک پر آپ کے بھی 300 سے زائد دوست ہیں تو یہ پریشان کن خبر ضرور پڑھ لیں

اگر فیس بک پر آپ کے بھی 300 سے زائد دوست ہیں تو یہ پریشان کن خبر ضرور پڑھ لیں
اگر فیس بک پر آپ کے بھی 300 سے زائد دوست ہیں تو یہ پریشان کن خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر فرینڈز اور ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کو لوگ اپنی شہرت سے تعبیر کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جس شخص کے جتنے زیادہ فرینڈز یا فالوورز ہوں گے وہ اتنا ہی زیادہ مقبول ہو گا۔ شاید اسی لیے ہر وقت ان کی تعداد میں اضافے کے خواہاں رہتے ہیں مگر ماہرین نے فرینڈز اور فالوورز کے خبط میں مبتلا سوشل میڈیا صارفین کے لیے پریشان کن خبر دے دی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جس شخص کے فیس بک پر 300سے زیادہ فرینڈز ہوں اس کے ذہنی دباﺅ کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

مزید جانئے: اب آپ کے فون کی فوٹوگیلری میں موجود تصاویر بھی فیس بک سے پوشیدہ نہیں رہیں گے کیونکہ۔۔۔کمپنی کا ایسا فیصلہ کہ صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا
مونٹرئیل یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں 88نوجوان لوگوں پر مشتمل ایک سروے کیا۔ ان نوجوانوں میں 12سے 17سال کے افراد شامل تھے جن میں سے اکثر فیس بک کے صارفین تھے۔ ماہرین نے ان کے سوشل میڈیا پر روئیے اور اپنی نمائش کے رجحان اور دوستوں کے ساتھ چیٹنگ کا تجزیہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ جن لوگوں کے 300سے زیادہ فرینڈز تھے ان میں کورٹیسول(Cortisol)نامی ہارمون بہت زیادہ مقدار میں موجود تھے اور وہ ذہنی دباﺅ کا شکار بھی تھے۔ماہرین نے اگرچہ اعتراف کیا کہ ان کی پریشانی کی وجہ فیس بک کے علاوہ ان کے معمولات زندگی بھی ہو سکتے ہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ فیس بک بھی ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -