ایک آدمی اور 298 لڑکیاں۔۔۔ جیل بھیج دیا گیا۔۔۔

ایک آدمی اور 298 لڑکیاں۔۔۔ جیل بھیج دیا گیا۔۔۔
ایک آدمی اور 298 لڑکیاں۔۔۔ جیل بھیج دیا گیا۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) گزشتہ دس سال کے دوران چھپ چھپ کر 298 خواتین کی شرمناک ویڈیوز بنانے والے 36 سالہ شخص کو بالآخر عدالت نے اس کے شرمناک جرائم کی سزا سنادی ہے۔ جریدے ڈیلی میل کے مطابق ڈینیئل ہیلپس کے متعلق عدالت کو بتایا گیا کہ وہ اپنا آئی فون لے کر سوئمنگ پول کے اس حصے میں چلا جاتا جہاں خواتین لباس تبدیل کرتی تھیں۔ وہ آئی فون کو دروازے کے نیچے موجود خلا کے قریب رکھ کر کپڑے تبدیل کرتی ہوئی خواتین کی ویڈیوز بناتا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ پچھلے 10 سال کے دوران اس نے متعدد مقامات پر خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں۔ مجرم نے نوجوان خواتین کے علاوہ کمسن بچیوں کی بھی ویڈیوز بنائی تھیں۔ وہ اپنے شیطانی شوق میں اس قدر آگے بڑھ چکا تھا کہ اپنی محبوبہ کی سہیلی کو بھی معاف نہیں کیا اور اس کی بھی قابل اعتراض ویڈیو بناڈالی ، جبکہ اپنے گھر میں مختصر عرصے کے لئے قیام کرنے والی ایک دوشیزہ کی بھی باتھ روم میں خفیہ ویڈیو بنا لی۔

مزید جانئے: ’امن‘ کیلئے دو خواتین نے اپنی شرمناک تصاویر جاری کردیں لیکن یہ دراصل کون ہیں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی
یہ بدکردار مجرم اس وقت گرفتار ہوا جب ولٹ شائر کے علاقے میں ایک 13 سالہ لڑکی نے کپڑے تبدیل کرنے کے دوران دروازے کے نیچے ایک سیاہ رنگ کا آئی فون دیکھا جسے کسی نے اپنے ہاتھ میں تھام کر کیمرہ اس کی طرف کررکھا تھا۔ لڑکی ، جو اپنی دیگر دو سہیلیوں کے ساتھ کپڑے تبدیل کرنے والے کمرے میں موجود تھی، نے دروازے کے نیچے موبائل فون نظر آنے پر شور مچا دیا، جس کے بعد یہ شخص موقع سے فرار ہوگیا۔ بعدازاں اسے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔
عدالت میں اس نے طرح طرح کے بہانے پیش کئے جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ”میں تو صرف یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ دوسرے لوگ لباس کے بغیر کیسے نظر آتے ہیں۔“ عدالت نے اس کے تمام بہانے رد کرتے ہوئے اڑھائی سال قید کی سزا سنادی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -