’جو بھی ہیلری کو ووٹ دے گا میں اُسے۔۔۔‘ معروف گلوکارہ نے مردوں کو تاریخ کی شرمناک ترین پیشکش کردی

’جو بھی ہیلری کو ووٹ دے گا میں اُسے۔۔۔‘ معروف گلوکارہ نے مردوں کو تاریخ کی ...
’جو بھی ہیلری کو ووٹ دے گا میں اُسے۔۔۔‘ معروف گلوکارہ نے مردوں کو تاریخ کی شرمناک ترین پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن جوں جوں قریب آتا جارہا ہے منظر سیاسی مقابلے سے زیادہ بے حیائی کے مقابلے میں بدلتا نظر آرہا ہے۔ ایک جانب ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے شرمناک ماضی کے چرچے ہیں تو دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایتی سلیبرٹی خواتین بے شرمی کے ریکارڈ توڑ رہی ہیں۔ ایک ایسی ہی افسوسناک حرکت گزشتہ روز میڈیسن سکوائر گارڈن میں منعقد ہونے والی ایک بڑی تقریب کے دوران مشہور گلوکارہ میڈونا کی جانب سے کی گئی، جن کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے والے ہر مرد کو وہ مفت جسمانی لذت فراہم کریں گی۔

”وہ تو جنٹل مین ہیں“ٹرمپ کی اہلیہ شوہر کی ساکھ بچانے میدان میں آگئیں
میڈونا کا شمار امریکہ کی مشہور اور مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ پوری قوت کے ساتھ ہیلری کلنٹن کی حمایت کررہی ہیں، البتہ ان کی حمایت کا انداز بے حد شرمناک ہے ۔ چند دن پہلے انہوں نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک برہنہ تصویر پوسٹ کی تھی اور ساتھ ہیلری کلنٹن کی حمایت میں نعرہ لکھا تھا، اور اب انہوں نے ایک بڑی عوامی تقریب میں ہیلری کو ووٹ دینے والے مردوں کے لئے مفت جنسی لذت کی پیشکش کردی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن ہی بہترین امیدوار ہیں اور سب مردوں کو چاہیے کہ انہیں ووٹ دیں، اور اس کی قیمت جسمانی لذت کی صورت میںا ن سے (میڈونا سے) وصول کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -