”یہ پیٹرول سرنج میں لے کر۔۔۔“ بھارت میں موبائل چوری کے الزام پر 4 لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کہ انسانیت ہی دہل گئی
اترپردیش (مانیٹرنگ ڈیسک) غازی آباد میں فون چوری کرنے کے الزام پر دو بزرگ اور دو جوان شہریوں کے خصیوں میں پیٹرول بھر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے ایک شخص سماج وادی پارٹی کے مقامی رہنماءکا بھائی ہے۔
پوچھے بغیر شادی کیوں کی، جاگیردار نے نکاح پڑھتے دلہن کو بہن سمیت اغوا کرلیا
ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق ملزم رضوان نے اپنے پڑوس میں رہنے والے متاثرین پر موبائل چوری کا الزام لگا کر انہیں اپنی دکان پر بلایا۔ ملزم رضوان اور اس کے 2 دوستوں نے چاروں متاثرین 17 سالہ ظہیر بیگ، 16 سالہ گلزار اور 25 سالہ فیمو اور فیروز کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ تینوں ملزموں نے ایک موٹر سائیکل کی ٹینکی سے سرنجوں میں پیٹرول لے کر چاروں متاثرین کے خصیوں میں بھر دیا ۔
’اپنے آپ کوتحفے کے طورپراسے پیش نہیں کرسکتی‘
پولیس کے مطابق رضوان اور اس کے دوست عقیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکوں کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔