پاکستان میں لاکھوں موبائل فون سیٹ بند کرنے کا فیصلہ، اگر آپ کے فون میں بھی یہ چیز ہے تو ابھی سے بندوبست کرلیں کیونکہ۔۔۔

پاکستان میں لاکھوں موبائل فون سیٹ بند کرنے کا فیصلہ، اگر آپ کے فون میں بھی یہ ...
پاکستان میں لاکھوں موبائل فون سیٹ بند کرنے کا فیصلہ، اگر آپ کے فون میں بھی یہ چیز ہے تو ابھی سے بندوبست کرلیں کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں نا صرف بیرون ممالک سے غیر قانونی طور پر لائے جانے والے موبائل فون ہینڈ سیٹس کے IMEIنمبر تبدیل کرکے انہیں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے بلکہ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ایسے چینی ہینڈ سیٹ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں کہ جو منفرد IMEIنمبر کی لازمی شرط پوری نہیں کرتے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے گزشتہ روز اس صورتحال کو سکیورٹی کے لئے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے جعلی اور ملتے جلتے IMEI نمبر والے تمام ہینڈ سیٹس کو بلاک کرنے کی سفارش کردی ہے ۔

سڑک پر پیلی اور سفید لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ دو الگ طرح کی لائنیں ایک ساتھ بنی ہوں تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جانئے وہ تمام باتیں جو ہر گاڑی چلانے والے کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
ویب سائٹ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شاہی سید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نقلی IMEIنمبر والے ہینڈ سیٹس کی وجہ سے پیدا ہونے والے سکیورٹی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ نقلی IMEIنمبر والے تمام ہینڈ سیٹ بلاک کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ان کی مدد سے کئے جانے والے جرائم کا قلع قمع کیا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق IMEI نمبر بین الاقوامی ادارے جی ایس ایم اے کی جانب سے فروخت کئے جاتے ہیں لیکن سستے ہینڈ سیٹ بنانے والی کمپنیاں ہر ہینڈسیٹ کے لئے علیحدٰہ نمبر خریدنے کی بجائے ایک ہی IMEIنمبر کے ہزاروں سیٹ تیار کردیتی ہیں۔ ہمارے ہاں اس طرح کے سیٹ چینی موبائل فون کے نام سے عام دستیاب ہیں۔ ٹیلی کام کمپنیاں بھی ایک ہی IMEI نمبر استعمال کرنے والے ایک سے زائد ہینڈ سیٹس کو اپنا نیٹ ورک استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ مسئلہ جوں کا توں قائم ہے۔ جرائم پیشہ افراد وارداتوں میں استعمال ہونے والے ہینڈ سیٹ کا IMEIنمبر تبدیل کرلیتے ہیں اور اس طرح اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں کیونکہ ان کے زیر استعمال ہینڈ سیٹ کا سراغ لگانا ممکن نہیں رہتا۔

موبی لنک اور وارد صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، خرچہ بے حد کم ہو گیا
اس موقع پر سینیٹر رحمن ملک کی جانب سے یہ تجویز بھی دی گئی کہ کسی امپورٹڈ ہینڈ سیٹ کو صرف ایک IMEIنمبر کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے قانون بنایا جائے جبکہ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ ایک جیسے IMEIنمبر والے ایک سے زائد موبائل فونز کو اپنے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک نہ ہونے دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -