تصویر میں نظر آنے والے اس سانڈ کا وزن اور قیمت کتنے کروڑ روپے ہے اور یہ خوراک کیا کھاتا ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ ابھی سے اگلی قربانی کیلئے پیسے جمع کرنا شروع کردیں گے

تصویر میں نظر آنے والے اس سانڈ کا وزن اور قیمت کتنے کروڑ روپے ہے اور یہ خوراک ...
تصویر میں نظر آنے والے اس سانڈ کا وزن اور قیمت کتنے کروڑ روپے ہے اور یہ خوراک کیا کھاتا ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ ابھی سے اگلی قربانی کیلئے پیسے جمع کرنا شروع کردیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدِ قرباں پر بڑے شہروں کی مویشی منڈیوں میں پاکستان بھر سے خوبصورت جانور لائے جاتے ہیں جو حسن اور وزن میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں لیکن اب بھارتی شہر حیدر آباد سے ایک سانڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائر ہورہی ہے ، 1500 کلو وزنی یہ سانڈ اپنے مالک کا ماہانہ ایک لاکھ روپے کا خرچہ کراتا ہے۔
وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق شہنشاہ نامی 1500 کلو وزنی یہ سانڈ (بھینسا) بھارتی حیدر آباد میں ہونے والے بھینسوں کے مقابلہ حسن ’ صدر میلے‘ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہے۔ ناز نخروں سے پلے اس پانچ سالہ سانڈ کے مزاج اٹھانا کسی غریب آدمی کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ مالک نے اس کی فرمائشیں پوری کرنے کیلئے 4 ملازم رکھے ہوئے ہیں جو ہر طرح سے اس کا خیال رکھتے ہیں۔

سائنسدانوں کو 1 کروڑ سال پرانے دانت مل گئے، یہ دانت کس کے ہیں؟ ایسا انکشاف کہ دنیا کی پوری تاریخ ہی تبدیل ہوگئی

مالک اس دیو قامت سانڈ پر ماہانہ ایک لاکھ بھارتی روپے خرچ کرتا ہے۔ شہنشاہ ہر روز 40 لٹر دودھ پیتا ہے جبکہ 100 سیب اور پانچ کلو خشک میوہ جات کھا جاتا ہے۔ کچھ روز پہلے شہنشاہ کے مالک کو اس کی فروخت کے عوض 25 کروڑ بھارتی روپے کی آفر ہوئی تھی لیکن اس نے اپنے جان کے ٹکڑے کو خود سے الگ کرنے سے انکار کردیا۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -