’فریال کو تو اب کوئی ایک رات کے لئے بھی۔۔۔‘ باکسر عامر خان کا نوجوان استانی کو بھیجا گیا شرمناک پیغام سامنے آگیا، کیا بات کہی؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے اعلان کے بعد آئے روز کوئی نیا سکینڈل سامنے آ رہا ہے۔ اب ان کے ایک خاتون سکول ٹیچر کو بھیجے گئے ایسے شرمناک پیغامات سامنے آ گئے ہیں کہ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق صوفیہ نامی ٹیچر کو بھیجے گئے پیغامات میں عامر خان نے اس سے جنسی تسکین کے حوالے سے ایسی شرمناک باتیں کہیں جو بیان نہیں کی جا سکتیں۔ اس نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے متعلق صوفیہ کو بتایا کہ ”فریال نے پلاسٹک سرجری کروا کر کیلی جینر جیسے عوارض بنوا کر خود کو اتنا بدصورت بنا لیا ہے کہ کوئی اس کے ساتھ ایک رات بھی نہیں گزار سکتا۔ وہ میری خواتین سے ملاقاتوں پر بہت شک کرتی تھی اور میری جاسوسی کے لیے ایک بار اس نے ایک پرائیویٹ جاسوس کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔“
سوشل میڈیا پر معروف ترین ماڈل نے ایسا کام کردیا کہ ہزاروں مردوں نے اچانک پیج فالو کرنا چھوڑ دیا، ایسا کیا کام ہوسکتا ہے؟ جواب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا
مسلمان طلاق یافتہ سکول ٹیچر صوفیہ کا کہنا تھا کہ ”میری عامر خان ایک ہوٹل کی کارپارکنگ میں ملاقات ہوئی جہاں سے ہماری بات چیت شروع ہو گئی۔ اس نے پیغامات کے علاوہ مجھ سے کئی بار فون پر بھی بات کی اوربتایا کہ فریال پلاسٹک سرجری کروانے سے قبل بہت خوبصورت اور دلکش تھی۔ اسے کمائی کے لیے کوئی کام کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اس نے ماڈلنگ کے لیے خود کو اس قدر بدصورت بنا لیا کہ اب کوئی اس کے ساتھ ایک رات نہیں ٹھہر سکتا۔ عامر نے مجھے بھی لبھانے کی بہت کوشش کی۔ وہ مجھے فحش پیغامات بھیجتا رہا اور جنسی زندگی کے متعلق شرمناک سوالات پوچھتا رہا۔اس نے مجھے اپنی فحش ویڈیوز بنا کر بھیجنے کو بھی کہا۔ تاہم آدھے گھنٹے بعد اس نے کہہ دیا کہ ویڈیوز کی ریکوئسٹ اس کے ایک دوست نے مذاق میں کی تھی۔“