دنیا کے 5 تیز ترین جہاز

دنیا کے 5 تیز ترین جہاز
دنیا کے 5 تیز ترین جہاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے دنیا میں کئی بڑے اور عجیب و غریب جہازوں کے بارے میں سن رکھا ہوگالیکن کی آپ کو معلوم ہے کہ دنیاکے 5تیز ترین جہاز کون سے ہیں۔ان میں سے کچھ پرانے ہوکر گراﺅنڈ بھی کردئیے گئے لیکن آج بھی ان کا شمار تیز ترین جہازوں میں ہوتا ہے،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
MiG-31 Foxhound
اس روسی طیارے کو آج بھی دنیا کے تیز ترین جہازوں میں گِنا جاتا ہے،اسے 6مئی 1981ءکوروسی فوج کو متعارف کروایا گیا اور اس نے پہلی رفتار 16ستمبر1975ءکو بھری۔اس کی رفتار 1860میل فی گھنٹہ اور رینج 2050میل ہے۔طویل عمر ہونے کے باوجود روسی افواج اسے2030ءتک استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
Convair F-106 Delta Dart
یہ طیارہ روسی طیاروں کا مقابلہ بنانے کے لئے سرد جنگ کے دوران 25دسمبر1956ءکو متعارف کروایا گیا۔اس کی رینج 1800میل اور رفتار1525میل فی گھنٹہ تھی۔اس طیارے کے پاس ابھی بھی سب سے تیز رفتار سنگل انجن والے طیارے کا ریکارڈ ہے۔
XB-70 Valkyrie
اس طیارے نے پہلی پرواز21ستمبر 1964ءکو بھری،اس روسی طیارے کی رفتار 2056میل فی گھنٹہ اور رینج 4288میل تھی۔
MiG-25 Foxbat
یہ روسی طیارہ کو 1970ءکو متعارف کروایا گیااور یہ سپرسانک ٹیکنالوجی کی بنیادوں پر بنایا گیا تھا۔اس طیارے کی رفتار 2170میل فی گھنٹہ اور رینج 1599میل تھی۔بہت زیادہ وزن کی وجہ سے اس کے پر بہت وسیع تھے ۔
X-15
دنیا کا سب سے تیز رفتار طیارہ 8جون 1959ءمیں متعارف کروایا گیااور اس کی رفتار 4520میل فی گھنٹہ تھی۔اس کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے راکٹ پاورڈ انجن استعمال کیا گیا۔اس طیارے کے199پیس تیار کیے گئے اور پھر300ملین ڈالر کا پروگرام روک دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -