برطانوی وزیراعظم کی خنزیر کے ساتھ شرمناک حرکات منظرعام پر، دنیا بھر میں ہنگامہ
لندن (نیوز ڈیسک) مغرب میں شرم و حیا کا ذکر کم ہی ہوتا ہے مگر برطانوی وزیراعظم پر ایسا شرمناک الزام لگ گیا ہے کہ اہل مغرب بھی شرما گئے ہیں۔اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی ایک نئی سوانح عمری، جسے لارڈ ایشکرافٹ نے تحریر کیا ہے، سامنے آئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے ایک دفعہ ایک پارٹی میں مردہ سور کے ساتھ بدفعلی کی۔ مصنف کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈیوڈ کیمرون آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔ سوانح عمری کے مطابق واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس غلیظ منظر کی تصویر بھی ہے، مگر مصنف کوبوجوہ یہ تصویر دستیاب نہ ہوسکی۔
ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈیوڈ کیمرون کے سیاسی مخالفین ان کا خوب مذاق اڑارہے ہیں جبکہ برطانوی عوام سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر اپنے اشتعال کا اظہار کررہے ہیں۔ برطانوی عوام اپنے وزیراعظم کے ناقابل یقین حد تک افسوسناک ماضی کے بارے میں جان کر انتہائی غمزدہ اور مشتعل نظر آتے ہیں، جبکہ بعض اسے محض بے بنیاد الزام بھی قرار دے رہے ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون کی طرف سے الزام کی تائید یا تردید تا حال سامنے نہیں آئی۔