لباس کے انتخاب میں چھوٹی سی غلطی نے عرب رقاصہ کو جیل پہنچا دیا

لباس کے انتخاب میں چھوٹی سی غلطی نے عرب رقاصہ کو جیل پہنچا دیا
لباس کے انتخاب میں چھوٹی سی غلطی نے عرب رقاصہ کو جیل پہنچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر کی رقاصہ کو اس وقت جیل کی ہوا کھانا پڑگئی جب اس نے لباس کے انتخاب میں غلطی کی۔ مصری عدالت نے رقاصہ سافی ناز کو قومی پرچم کی توہین کا مجرم گردانتے ہوئے چھ ماہ کی قید سنائی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہری اور رقاصہ سافی ناز نے جولائی 2014ءقاہرہ کے ایک ریزورٹ میں رقص کرتے ہوئے مصر کے جھنڈے کو اپنے لباس کا حصہ بنایا۔ اس ڈانس کے بعد رقاصہ کو تمام ملک میں شدید تنقید کا شامنا کرنا پڑا۔ مصری قانون کے مطابق قومی جھنڈے کی توہین کرنے پر ایک سال قید اور 30 ہزار مصری درہم (تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار روپے) جرمانہ ہوسکتا ہے۔

نسوانی حسن میں اضافے کیلئے جاپانی خواتین دھاگے کا سہارا لینے لگیں
عدالت نے رقاصہ کو مجرم گردانتے ہوئے اسے 15 ہزار مصری درہم اور چھ ماہ کی قید سنائی۔ سافی ناز جس کی شادی ایک مصری سے ہوئی ہے اس موقع پر عدالت میں موجود نہ تھی۔ اس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی مﺅکلہ کا مقصد ہرگز مصری جھنڈے کی توہین نہ تھا بلکہ وہ اپنے فن کا مظاہرہ کررہی تھی اور وہ صرف پیار کا پیغام دے رہی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -